ملک میں 10 مارچ سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان

جاسم محمد

محفلین
ملک میں 10 مارچ سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان
ویب ڈیسک اتوار 7 مارچ 2021
2151833-vac-1615117002-872-640x480.jpg

ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہو چکی ہے فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز 10 مارچ سے ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ 10 مارچ سے 60 سال اور اس سے زائد عمر افراد کے لیے ویکسینیشن کے عمل کا آغاز ہوگا۔ عمر رسیدہ افراد کو ویکسین عمر کے اعتبار سے ’ریورس آرڈر‘ میں لگوائی جائی گی، یعنی زیادہ عمر رسیدہ شخص جس نے اندراج کیا ہے اسے ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات سے 8 مارچ کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہو چکی ہے جب کہ اس وبا سے اب تک 13 ہزار 205 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 3 فروری کو ابتدائی طور پر ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز کیا گیا تھا جب کہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کی افراد کی رجسٹریشن کا عمل 15 فروری سے جاری ہے۔
 
Top