ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 88 فیصد اضافہ ہوگیا

جاسم محمد

محفلین
ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 88 فیصد اضافہ ہوگیا
2019 میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوئی تھی تاہم 2020 میں کورونا کے باعث معاشی سست روی کے باوجود اس میں ایک بار پھر بہتری آئی ہے
August 24, 2020


اسلام آباد : سٹیٹ بنک آف پاکستان سے جاری ڈیٹا کے مطابق 2020 میں ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

2019 میں ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 1.36 ارب ڈالر تھا جو کہ رواں برس 2.56 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

2015 سے 2018 تک براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں بہتری آئی مگر 2019 میں اس میں کمی واقع ہوئی جس کی وجہ روپے کی قدر میں کمی تھی۔ تاہم کورونا کے باعث معاشی سست روی کے باوجود 2020 میں اس میں ایک بار پھر بہتری آئی ہے۔


مرکزی بنک کےمطابق براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں یہ اضافہ چین کی جانب سے سی پیک کے تحت توانائی اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وجہ سے ہوا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانیوں کے لیے خوش آئند خبر یہ ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیتنےمیں خاصی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
 
Top