ملک ریاض1500ارب روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں اور تاحیات نیکی کمائیں، چیف جسٹس پاکستان

جاسم محمد

محفلین
فوری انصاف کس نے کیا؟ اور سوال یہ ہے کہ ایسا قدم اٹھایا کیوں گیا؟
آئی جی پنجاب صوبائی حکومت کے تمام آئینی و قانونی احکام ماننے کا پابند ہے۔ ایسا نہ کرنے پر برطرفی یا ٹرانسفر جائز ہے۔ اختلاف کی صورت میں ڈی پی او پاکپتن کی طرح عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔
الیکشن کمیشن نے اس حکم نامے کو منسوخ اس لئے کیا کیونکہ آگے ضمنی الیکشن ہے اور ایسے میں یہ تبدیلی کرنا جائز نہیں۔
DpD_mQ8W4AESws-.jpg
 
فرحت کیانی

لائبریرین

ڈی پی او پاک پتن کو کیا ملا؟ دوسری پارٹی کے معافی مانگنے کے بعد تو یہ ثابت ہو گیا تھا نا کہ تبادلہ غلط تھا۔ کیا تبادلہ واپس ہوا؟
مزید یہ بتائیں کہ کیا یہ بات غلط ہے کہ آئی جی پنجاب کو محمود الرشید کے بیٹے اور منشا بم کے کیس کے حوالے سے بات نہ ماننے پر ہٹایا گیا؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آئی جی پنجاب صوبائی حکومت کے تمام آئینی و قانونی احکام ماننے کا پابند ہے۔ ایسا نہ کرنے پر برطرفی یا ٹرانسفر جائز ہے۔ اختلاف کی صورت میں ڈی پی او پاکپتن کی طرح عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔
الیکشن کمیشن نے اس حکم نامے کو منسوخ اس لئے کیا کیونکہ آگے ضمنی الیکشن ہے اور ایسے میں یہ تبدیلی کرنا جائز نہیں۔
DpD_mQ8W4AESws-.jpg
یہ تو ایک اور خلاف ورزی ہے قانون کی۔ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تین ہفتے پہلے بہت سی تبدیلیاں کی گئی تھیں اور تقریبا آٹھ دس دن پہلے ان کو کینسل کر کے بین کر دیا گیا تھا۔ یہ بات کیا حکومت کے علم میں نہیں تھی؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو وزیر اطلاعات کو کہیں لوگوں کو گالیاں دینے اور ہاتھا پائی کرنے سے زیادہ اپنے بڑوں کو تازہ ترین اطلاعات پہنچانے پر دھیان دیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ تو ایک اور خلاف ورزی ہے قانون کی۔ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تین ہفتے پہلے بہت سی تبدیلیاں کی گئی تھیں اور تقریبا آٹھ دس دن پہلے ان کو کینسل کر کے بین کر دیا گیا تھا۔
جی بالکل۔ یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن اسی لئے حرکت میں آئی ہے تاکہ یہ غیرقانونی معطلی و ٹرانسفر رکوائے جائیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ڈی پی او پاک پتن کو کیا ملا؟ دوسری پارٹی کے معافی مانگنے کے بعد تو یہ ثابت ہو گیا تھا نا کہ تبادلہ غلط تھا۔ کیا تبادلہ واپس ہوا؟
عدالت نے تحریری معافی نامہ جمع کروانے کا کہا ہے۔ اور آئندہ ایسا کرنے پر سزا سنانے کا عندیہ بھی دیاہے۔
 
فاتح

لائبریرین
بھائی اصل میں قصور آپ کا نہیں۔ پورا کا پورا نظام بگڑا پڑا ہے۔ پاسپورٹ بنانا آپ کی ضرورت ہے اور یہ سرکاری نوکر اسے مجبوری سمجھتے ہیں۔ جس کا فائدہ اٹھا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے۔ اگر آپ انہیں کچھ کھلا پلا دیتے تب بھی کام ہو جاتا۔ مگر چونکہ آپ کے تعلقات ہیں اس لئے وی آئی پی انداز میں سارا کام ہو گیا۔ اس کلچر کو تبدیل ہونے میں بہت لگے گا۔ یہ سول سروس اور بیروکریسی کئی دہائیوں سے ایسی ہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آپ کی طرح عام عوام بھی سیدھا ان نوکروں کے منہ لگنے کی بجائے چور دروازے (تعلقات اور سفارشوں) سے اپنے کام کروانے کی کوشش کرتی ہے۔ کیونکہ نظام رشوت خوری اور کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے۔
میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ یہ بے وقت کی راگنیاں کیوں الاپتے ہیں آپ۔ نہ میں نے پہلے آپ کے محبوب نیازی صاحب کا تذکرہ کیا تھا اور نہ اب آنجناب کی یا آپ کی مقدس گائے پی ٹی آئی کی شان میں گستاخی کی جرات کی۔ ہر مراسلے میں بلا محل و موقع پی ٹی آئی کے ڈھول بجانا اچھا نہیں۔
 
Top