ملک بھر میں شب برات آج انتہائی عقیدت سے منائی جائیگی

جاسم محمد

محفلین
ملک بھر میں شب برات آج انتہائی عقیدت سے منائی جائیگی
April 20, 2019
Karachi-Kanzul-Iman-Mosque-Masjid-Night-View.jpg


ملک بھر میں شب برات آج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام جب کہ قبور کی زیارت بھی کی جائے گی۔

شب برات کے موقع پر ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں علماء کرام، خطیب حضرات اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے۔

شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں مساجد میں شب بیداری ہوگی اورفرزندان اسلام رات بھر نوافل، ذکر حمد و نعت کا ورد اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے۔ شب برات کے موقع پر مساجد، خانقاہوں اور درباروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

shab_e_baraat-647x689.PNG.jpg


لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے قبرستان جائیں گے۔ شہری حکومت کی جانب سے اس موقع پر قبرستانوں میں صفائی کا خاص اہتمام کیا گیا ہے، جب کہ قبروں پر پھول چڑھانے کیلئے عارضی پھول منڈیاں بھی لگ گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے شب برات کے موقع پر آتش بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ شب برات کے موقع پر کسی بھی قسم کی آتش بازی میں ملوث پائے گئے افراد کیخلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے افراد کو گرفتاری اور جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ شب برات کو لیلتہ المبارکہ یعنی برکتوں والی رات لیلتہ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلتہ الرحمتہ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔
 

عباس رضا

محفلین
قَبْر پر اگر بتّی جلانا
قَبْر کے اوپر ”اگر بتّی“ نہ جلائی جائے اِس میں سُوئے ادب( یعنی بے اَدَبی) اور بد فالی ہے (اور اس سے میِّت کو تکلیف ہوتی ہے)ہاں اگر(حاضِرین کو)خوشبو(پہنچانے)کے لیے(لگانا چاہیں تو)قَبْر کے پاس خالی جگہ ہو وہاں لگائیں کہ خوشبو پہنچانا مَحبوب (یعنی پسندیدہ)ہے ۔ (مُلَخَّصاً فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج ۹ص ۴۸۲،۵۲۵)
قَبْر پر موم بتّی رکھنا
قَبْرپر چَراغ یا جلتی موم بتّی وغیرہ نہ رکھے کہ یہ آگ ہے، اور قبر پر آگ رکھنے سے میِّت کو اَذِیَّت ہوتی ہے، ہاں اگر آپ کے پاس ، ”چارجر“ ٹارچ یا ٹارچ والا موبائل فون نہ ہو ،گورنمنٹ کی بتیاں بھی نہ ہوں یا بندہوں اور رات کے اندھیرے میں راہ چلنے یا دیکھ کر تِلاوت کرنے کے لیے روشنی مقصود ہو، تو قَبْر کے ایک جانب خالی زمین پر موم بتّی یاچَراغ رکھ سکتے ہیں،جبکہ وہ خالی جگہ ایسی نہ ہو کہ جہاں پہلے قَبْر تھی اب مِٹ چکی ہے۔ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ تعالیٰ علیہ نقل فرماتے ہیں:صحیح مسلم شریف میں حضرت عَمْروبِن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ، انھوں نے دمِ مَرگ (یعنی بوقت ِوفات)اپنے فرزند سے فرمایا: ”جب میں مرجاؤں تو میرے ساتھ نہ کوئی نَوحہ کرنے والی جائے نہ آگ جائے ۔“ (صَحیح مُسلِم ص۷۵حدیث۱۹۲،فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج ۹ص۴۸۲)
 
Top