مبارکباد ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

جاسم محمد

محفلین
ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
ویب ڈیسک منگل 19 اکتوبر 2021

عید میلاد النبیﷺ شایان شان طریقے سے منائیں گے، وزیراعظم ۔ (فوٹو : فائل)

عید میلاد النبیﷺ شایان شان طریقے سے منائیں گے، وزیراعظم ۔ (فوٹو : فائل)
کراچی: سید المرسلین اور آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن آج ملک بھر میں عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔
آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیﷺ کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں كا آغاز بارگاہ رسالتﷺ میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوگا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے بھی دعائیں مانگی جائیں گی۔
پاک فوج کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں حضور نبی کریمﷺ سے محبت کا اظہار کیا جائے گا۔ عاشقان رسولﷺ اپنے اپنے انداز میں والہانہ محبت کا اظہار کریں گے جب کہ ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں سے جید علمائے کرام بھی خطاب کریں گے جن میں سیرت النبیﷺ بیان کی جائے گئی۔
جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس اور ریلیوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر ساڑھے 4 ہزار سے زائد پولیس اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔
جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر سمیت سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں مختلف شہروں میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کے خوبصورت ماڈل بھی سڑکوں پر رکھے گئے ہیں جو عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

عید میلاد النبیﷺ شایان شان طریقے سے منائیں گے، وزیراعظم
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم اپنے رسول مکرم ﷺ کا یومِ ولادت یعنی ”عیدمیلاد النبی ﷺ“ نہایت شایانِ شان طریقے سے ملک بھر میں منائیں گے، صبح صدرِ مملکت ایک تقریب کی میزبانی کریں گے جب کہ مجھے سہ پہر میں کنونشن سینٹر میں یہ بابرکت دن منانے کا شرف حاصل ہوگا، انشاءاللہ!
 

سیما علی

لائبریرین
نبی اکرمﷺ کی ولادت باسعادت بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔۔
پروردگار ہمیں " اسوہ حسنہ " پر عمل پیرا ہونے کی توفیق سے نوازے آمین۔۔۔۔
دل کو ہو تجھ سے واسطہ لب پہ ہو نام مصطفیﷺ
وقت جب آئے اے خدا خاتمۂ حواس کا

طے نہ کسی سے ہوسکا تیرے سوا معاملہ
جان ِ اُمید وار کا حسرتِؔ محو یاس کا
 

ایس ایس ساگر

لائبریرین
نبی اکرمﷺ کی ولادت باسعادت کادن بہت بہت مبارک ہو۔
رب کریم ہم سب کو عشقِ مصطفٰیﷺ کے تقاضوں پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
نبی اکرمﷺ کی ولادت باسعادت بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔۔
پروردگار ہمیں " اسوہ حسنہ " پر عمل پیرا ہونے کی توفیق سے نوازے آمین۔۔۔۔
دل کو ہو تجھ سے واسطہ لب پہ ہو نام مصطفیﷺ
وقت جب آئے اے خدا خاتمۂ حواس کا

طے نہ کسی سے ہوسکا تیرے سوا معاملہ
جان ِ اُمید وار کا حسرتِؔ محو یاس کا

نبی اکرمﷺ کی ولادت باسعادت کادن بہت بہت مبارک ہو۔
رب کریم ہم سب کو عشقِ مصطفٰیﷺ کے تقاضوں پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین۔

محفلین کو عید میلاد النبی مبارک ہو
انکی مہک نے دل کے غنچے کھلا دیے ہیں
صل اللہ علیہ وسلم
 
Top