ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیے

جاسم محمد

محفلین
ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیے
ویب ڈیسک جمعرات 23 جنوری 2020
1963292-brexitbillqueensign-1579799917-865-640x480.jpg

ملکہ برطانیہ کے دستخط کے بعد یہ بل اب قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے (فوٹو : فائل /اے ایف پی)

لندن: ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیے برطانیہ اب 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کوششیں کامیاب ہوگئیں، لندن کی پارلیمنٹ سے بریگزٹ بل منظوری کے بعد اب بل پر ملکہ برطانیہ نے دستخط کردیے ہیں جس کے بعد یہ بل اب قانون (ایکٹ) کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

دستخط کے بعد اب برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، 31 جنوری کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا اور برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔
 
Top