یہ عمر بھر کی مسافت ہے، دل بڑا رکھنا کہ لوگ ملتے بچھڑتے رہیں گے رستے میں احمد فراز
جاسمن لائبریرین جنوری 27، 2023 #1 یہ عمر بھر کی مسافت ہے، دل بڑا رکھنا کہ لوگ ملتے بچھڑتے رہیں گے رستے میں احمد فراز
شمشاد لائبریرین جنوری 28، 2023 #2 بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا خالد شریف
علی وقار محفلین جنوری 28، 2023 #3 ملنا تھا اتفاق بچھڑنا نصیب تھا وہ اتنی دور ہو گیا جتنا قریب تھا انجم رہبر
سلیم ستار محفلین جنوری 28، 2023 #4 تو نے بچھڑ کےاپنے سر الزام لے لیا ورنہ فراز کا تو یہ رونا سدا کا تھا
جاسمن لائبریرین جنوری 21، 2024 #5 بچھڑنے سے ذرا پہلے دلائل دے رہا تھا وہ مکمل ہجر بہتر ہے، ادھورے اک تعلق سے
خورشیداحمدخورشید محفلین جنوری 21، 2024 #6 تری آنکھوں کے دریا کا اُترنا بھی ضروری تھا محبت بھی ضروری تھی، بچھڑنا بھی ضروری تھا
جاسمن لائبریرین آج بوقت 4:52 صبح #7 تم چاہتے ہو تم سے بچھڑ کے بھی خوش رہوں یعنی ہوا بھی چلتی رہے اور دیا جلے تہذیب حافی
جاسمن لائبریرین آج بوقت 4:52 صبح #8 فصلیں پک جائیں تو کھیت سے بچھڑیں گی روتی آنکھ کو پیار کہاں سمجھانے دے وسیم بریلوی
جاسمن لائبریرین آج بوقت 4:52 صبح #9 بچھڑ کے تجھ سے کچھ جانا اگر تو اس قدر جانا وہ مٹی ہوں جسے دریا کنارے چھوڑ دیتا ہے وسیم بریلوی