ملائیشیا کی عدالت نے بلاگر کو رہا کرنے کاحکم دے دیا

زین

لائبریرین
ملائیشیا کی عدالت نے بلاگر کو رہا کرنے کاحکم دے دیا
کوالالمپور …… ملائیشیا کی ایک عدالت نے کمپیوٹر پر حکومت کے خلاف مضامین جاری کرنے والے بڑے بلاگر راجہ پترا قمرالدین کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ملائیشین ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ عالم ہائی کورٹ کے جج نے اپنے فیصلہ میں وزیر داخلہ سید حامد البر کے بلاگر کو دو سال تک زیر حراست رکھنے کے احکامات کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ کسی کو مقدمہ چلائے بغیر اور ٹھوس شواہد نہ ہونے کی وجہ سے قید نہیں رکھا جا سکتا جبکہ وزیر داخلہ نے دو سال کی قید کے احکامات جاری کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ واضح رہے کہ قمرالدین کو ملائیشیا ٹو ڈے نامی ویب سائٹ پر حکومت کے خلاف مضامین جاری کرنے پر ستمبر میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ حکومت نے قمرالدین پر توہین اسلام کا الزام عائد کیا تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
Top