مقدماتی اصطلاحات

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سکون :
جب کسی حرف پر کوئی حرکت موجود نہ ہو وہ حرف ساکن یعنی حالتِ سکون میں ہوتا ہے ۔ جزم یا سکون کی علامت ( ْ / ) ہے اور یہ علامت حرف کے اُوپر لگائی جاتی ہے ۔
مثال: ب / بْ

-------------------------
(جاری ۔ ۔ ۔ )
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تنوین​


تنوین دراصل ایک نونِ ساکن ہے جو بعض عربی کلمات (اسم) کے تلفظ میں آخر میں موجود ہوتا ہے لیکن لکھا نہیں جاتا ۔ تنوین کی علامت اس کلمے کے آخری حرف پر موجود حرکت (زیر/ زبر / پیش) کی تکرار ہے ۔

مثال: فَرَسٍ


اقسام تنوین :

اقسامِ حرکت (اعراب: زیر ، زبر ، پیش) کے اعتبار سے تنوین کی بھی تین اقسام ہیں :

تنوین رفع :

جب کسی اسم کا تلفظ دو پیش / ضمہ ( ضَمَّہ ) پر ختم ہو تو یہ تنوین تنوینِ رَفْعْ کہلاتی ہے ۔

مثال:
رَجُلُُُُ ُ = رَجُلُ + نْ (اس کا تلفظ رَجُلُنْ ہے )


2 ۔ تنوین نصب :

جب کسی اسم کا تلفظ دو زبر / فتحہ پر ختم ہو تو یہ تنوین تنوینِ نَصْبْ کہلاتی ہے ۔

مثال : بناءً = بِنَاءَ + نْ (اس کا تلفظ بِنَاءَنْ ہے )


3 ۔ تنوین جر :

جب کسی اسم کا تلفظ دو زیر / کسرہ ہر ختم ہو تو یہ تنوین تنوینِ جَر کہلاتی ہے ۔ مثال:

فَرَسٍ = فَرَسِ + نْ (اس کا تلفظ فَرَسِنْ ہے )




ضوابط​


حرکت ، سکون اور تنوین کی علامات کے علاوہ چند دوسری علامات بھی تحریر میں استعمال ہوتی ہیں ، یہ علامات ضوابط کہلاتی ہیں ۔

* شد / تشدید :

کلمے میں کسی بھی حرف کی تکرار کو ظاہر کرتی ہے ۔ اس کی شکل سین ( س ) کے دندانوں جیسی ہے اور اسے حرف کے اُوپر لکھا جاتا ہے ۔

مثال:

تَعَلُّمْ = تَعَلْ + لُمْ = تَعَلْلُمْ


* مد :

جب کسی کلمے میں ہمزہء مفتوحہ (ہمزہ جس پر زبر کی حرکت موجود ہو) الف ( ا ) سے پہلے آئے تو ان دونوں کو ایک الف ( ا ) کی شکل میں لکھا جاتا ہے اور اس الف کے اوپر ایک علامت ڈالی جاتی ہے یہ علامت مد کہلاتی ہے اور اس کی شکل ( ٓ ) ہے ۔
مثال:

ءَ + اْ + مر = آ + مر
-----------------------------
قُرآن ( قُرءَ اْن )
------------------------------------

وصل :

یہ ہمزہء وصل کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے اور اس کی شکل صاد کے شوشے جیسی ( ؟ ) ہے ۔ اسے ہمزہء وصل کے اُوپر لکھا جاتا ہے ۔

قطع :

یہ ہمزہء قطع کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے اور اس کی شکل ( ء ) ہے ۔ اسے ہمزہء قطع پر موجود حرکت کی مناسبت سے ہمزہ قطع کے اُوپر یا نیچے ( ہمزہ قطع کی حرکت کے ہمراہ ) لکھا جاتا ہے ۔


---------------------------------------------------------------------------------
( ہمزہء وصل اور ہمزہء قطع کا بیان بعد میں آئے گا ۔)
---------------------------------------------------------------------------------

(جاری ۔ ۔ ۔)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نوٹ:

اس (گذشتہ) پوسٹ نے ابتدائی ضروری تعمیراتی مراحل طے کر لئے ہیں آپ استفادہ کر سکتے ہیں۔ مزید مراحل اگر چہ ساتھ ساتھ طے ہوتے رہیں گے۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top