معطر کریں
اللہ کا یہ بندہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی محبت میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی باتوں کو اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سیکھنا‘ سمجھنا‘ عمل کرنا اور اللہ کے بندوں تک پہچانا چاہتا ہے۔
اللہ کے اس بندے کو’ محمد اجمل خان ‘ کہتے ہیں لیکن آپ شارٹ کٹ میں صرف ’ اجمل ‘ پکار سکتے ہیں کیونکہ کراچی میں بندہ ناچیز کو لوگ اسی نام سے پکارتے ہیں۔
یہ بندہ سڑکیں ڈیزائن کرتا ہے
اور
کوشش کرتا ہے کہ سڑکیں شارٹ کٹ اور سیدھی ہوں
لیکن
کہیں خم بھی دے دیتا ہے تو کہیں چوراہے بنا دیتا ہے تاکہ لوگ سوچیں کہ جانا کدھر ہے:
جو مومن بندے ہیں وہ صراط مستقیم کی طرف جانے کی سعی کرتے ہیں
اور
اللہ کے اس بندے کی سعی بھی یہی ہے‘ جس کیلئے دین کا علم سیکھنا ضروری ہے
لیکن
اس بندے کی دینی تعلیم واجبی سی ہے
اور
اردو تو کسی درس گاہ میں پڑھا ہی نہیں لیکن بچپن سے ہی اردو سے شغف ہے۔
اور
اِسی شغف نے ’شغف ‘ کی ہی تخلص سے بچپن میں شاعری کی طرف مائل کیا لیکن ناکام رہا۔
اور
اب پچپن پلس (55+)میں آکر قریب دس سال پہلے کچھ لکھنے کا شوق پیدا ہوا۔
جو کچھ لکھا فیس بک کی نذر کیا ... نا جانے یہ سفر کیسا رہے گا ؟
میں صرف ایک خاک کا پتلا ہوں جسے آپ دوستوں کی محبت نے سر چڑھایا ہوا ہے ورنہ اس خاک میں کوئی کمال نہیں ،
بس اتنا عرض ہے کہ اس خاکی پتلے کی خوشبو اس کی تحاریر میں محسوس کریں اور اپنی روح اور جسم و جان کو معطر کریں۔ شکریہ
*محمد اجمل خان*
 
Top