مضامین کے ذرائع

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں جریدے پر لکھنے کے لیے ہمارے پاس موضوعات اور ان کے لیے مواد کی کمی نہیں ہے۔ انٹرنیٹ پر کئی اچھی ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹس ہیں جن میں سے کچھ کا ذکر کیا جا چکا ہے۔ میں یہاں ان کے روابط اکٹھا کرتا رہوں گا۔

اسکے علاوہ میں ذاتی طور پر یہاں جرمنی میں ہرمہینے کئی کمپیوٹر میگزین خریدتا ہوں اور کئی لائبریریز میں بھی جرائد پڑھنے کا اتفاق ہوتا ہے۔ مجھے اس بات میں خاصی دلچسپی محسوس ہوتی ہے کہ ان مضامین اور خبروں کو اردو میں ترجمہ کرکے عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔ آج ہی میں بل گیٹس کا ایک انٹرویو پڑھا ہے جس میں اس نے گوگل اور مائیکروسوفٹ کے competetion اور مائیکروسوفٹ کی مستقبل کی سٹریٹجی پر اظہار خیال کیا ہے۔ اس کے علاوہ ونڈوز وسٹا اور سکیورٹی سے متعلق بھی کئی معلوماتی آرٹیکل پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے۔ یہاں کمپیوٹر میگزینز کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ سال کے آخر میں ایک سی ڈی یا ڈی وی ڈی پر گزشتہ سال کے تمام شمارے برقی شکل میں فراہم کر دیتے ہیں۔ اب آپ میں سے شاید ہی کسی کے لیے جرمن زبان میں آرٹیکل فائدہ مند ہوں ورنہ یہ آپ کو فراہم کیے جا سکتے تھے اور آپ انہیں ترجمہ کرکے اردو جریدہ پر شائع کر سکتے تھے۔ میں دیکھوں گا شاید کسی انگریزی جریدہ کی ایسی سی ڈی دستیاب ہوجائے۔ میرے خیال میں ان مضامین کا اردو ترجمہ شائع کرنا اس لیے بھی فائدہ ہو گا کیونکہ اس طرح ایک تحقیق شدہ مواد بنابنایا مل جائے گا اور اچھی کوالٹی کی تصاویر بھی مل جائیں گی۔

تصاویر سے یاد آیا، ہمیں اچھے گرافکس کے ایکسپرٹس کی بھی ضرورت ہے۔ اس وقت تو یہ حالت ہے کہ ابھی تک مامبو فارسی کے لوگو کو کوئی تبدیل نہیں کر سکا ہے۔
 
Top