مضاربہ سکینڈل، مفتیوں نے ہزاروں شہریوں کے اربوں روپے لوٹ لئے

پاکستان کے مفتی صاحبان کی پہنچ بہت دور تک ہے۔۔۔ آج سے 8 سال قبل HSBC بینک نے یو اے ای میں اسلامک فنانس کا سیکشن قائم کیا اور conventional بینک کے اندر ایک سیکشن اسلامی فنانس امانہ کے نام سے شروع کیا۔ میں نے جب اس میں اکاؤنٹ کھولا تو اسلامک فنانس کے تحت ایک پراڈکٹ متعارف کرائی گئی جسکا نام مرابحہ رکھا گیا تھا بینک والوں نے قائل کرنے کیلئے اور اسکے غیر اسلامی نہ ہونے کا وہم نکالنے کیلئے تین عدد آفیشل فتوے بھی دکھائے جن میں سے ایک الجزائر کے مفتی اعظم کا، ایک سعودیہ کے مفتی صاحب کا اور ایک پاکستان کے جناب تقی عثمانی صاحب کا بینک کے لیٹر پیڈ پر فتویٰ تھا جسکی رو سے بینک کی مذکورہ پراڈکٹ اسلامی قرار دی گئی تھی۔۔۔ ۔اب یہ بینک یو اے ای میں اپنا اسلامک فنانس کا سیکشن بند کر رہا ہے اور سب اکاؤنٹ ہولڈرز کو نوٹس دے دیا گیا ہے کہ وہ اسلامی سے غیر اسلامی سیکشن میں کھاتہ کھول لیں کیونکہ اب اسلامک فنانسنگ ختم کی جارہی ہے۔۔۔ :)
:mad:
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے تو یہ انفرادی معاملہ لگتا ہے کہ چند افراد نے اپنے دینی سٹیٹس کو غلط استعمال کیا ہے۔ عنوان درست کر لیجئے کہ مفتی نے ہزاروں شہریوں کے اربوں روپے لوٹ لئے
 

سید ذیشان

محفلین
مجھے تو یہ انفرادی معاملہ لگتا ہے کہ چند افراد نے اپنے دینی سٹیٹس کو غلط استعمال کیا ہے۔ عنوان درست کر لیجئے کہ مفتی نے ہزاروں شہریوں کے اربوں روپے لوٹ لئے

عنوان وہی ہے جو کہ جنگ اخبار کی سرخی کا تھا۔ میں نے اپنی طرف سے رد و بدل نہیں کیا۔ :)
 
Top