مصطفیٰ کے بعد میر کارواں صدیق ہیں

فاخر

محفلین
طرحی منقبت

در شان خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

ساری خلقت میں نہایت کامراں صدیق ہیں
با صفا ہیں، اور جہاں میں جاوداں صدیق ہیں

وحی حق نازل ہوئی جو احمد مختار پر
بالیقیں اس وحیِ حق کے ترجماں صدیق ہیں

ان کی سیرت ہے منور ان کی باتیں ہیں گہر
سرور دین ہدی کے راز داں صدیق ہیں

مرُتدوں سے ہونے والی جنگ کہتی ہے یہی
دین قیم کے امین و پاسباں صدیق ہیں

مثل مہر و ماہ ہیں شاہِ عرب کے جاں نثار
بزم اصحاب نبی کی کہکشاں صدیق ہیں

لو سنو فاخر! مرا اس بات پر ایمان ہے
”مصطفی کے بعد میر کارواں صدیق ہیں“
٭٭٭
 

فاخر

محفلین
ماشاءاللہ! خلیفہ اول کی محبت اور شان میں لکھنے پر مبارکباد!
خلیفہ اول کی شان میں کچھ لکھنا پڑھنا خود اپنے آپ میں اعزاز کی بات ہے۔
ان سے محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے۔

حوصلہ افزائی کے لئے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ، اللہ تعالیٰ ہمیں اصحاب نبی ﷺ کا وفا دار بنائے آمین ۔
 
Top