مشورہ دیجئے شاعرى کے لئے

فاخر

محفلین
مشورہ دیجئے شاعرى کے لئے

بعد سلام و دعا کے ،عرض ہے کہ بندہ تقریباً ایک سال سے سخن گوئی کی مشق و تمرین کر رہا ہے۔ کئی غزلیں کہیں اور احباب سے اس غزل کے لئے حسبِ توقع داد بھی موصول ہوئی؛ لیکن کل پرسوں مجھے خود اپنی شاعری کے کردار اور ’’ھیرو‘‘ نے صاف طور پر کہہ دیا کہ :’ آپ کی غزلیں اور آپ کے اشعار میرے سر کے اوپر سے گزر جاتے ہیں‘۔ جب میں نے یہ سنا تو مجھے جھٹکا لگا، سوچنے لگا کہ کیا واقعی میں شاعری کیلئے غیر مفہوم اور ثقیل الفاظ کا چناؤ کرتا ہوں؟
جب میں نے غور کیا تو ہمیں بھی محسوس ہوا کہ واقعی میں اپنی غزلوں میں ایسے الفاظ کا انتخاب غیر دانستہ طور پر کرلیتا ہوں کہ جوثقیل ہیں یا عام عوام کی فہم سے بالاتر ہیں۔ اس لئے آپ تمام احباب سے مؤدبانہ اور طالب علمانہ التماس ہے کہ آسان شاعری اور ثقیل الفاظ سے اجتناب کیلئے خصوصی مشورہ سے نوازیں ، مہربانی ہوگی۔
آ پ کی آراء تجاویز اور مشورے کا تہِ دل سے استقبال ہے ۔
 
Top