مشرق وسطی میں جنگ کی آفت پاکستان کی کوششوں سے ٹلی، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
مشرق وسطی میں جنگ کی آفت پاکستان کی کوششوں سے ٹلی، وزیراعظم
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1973957-imrankhan-1580572508-444-640x480.jpg

ورثے میں ملنے والے معاشی بحران سے باہر آگئے، عمران خان (فوٹو: فائل)


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں جنگ کی آفت ٹل گئی تاہم پائیدار امن کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں جنگ کی آفت ٹلی تاہم مشرق وسطی کی صورتحال اب بھی کشیدہ ہے، پائیدارامن کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا، معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بہت سے سخت اقدامات کرنا پڑے، میری معاشی ٹیم نے زبردست کام کیا، روپے کی قدرمستحکم ہوئی ہے اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی آئی ہے فی الوقت مہنگائی ہے لیکن کرنسی مستحکم ہوگئی ہے ورثے میں ملنے والے معاشی بحران سے باہر آگئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ترک صدر فروری میں پاکستان آئیں گے اور ان کے ساتھ سرمایہ کاراور کاروباری افراد بھی ہوں گے، پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پرامید ہے، ترکی کان کنی سمیت کئی شعبوں میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے، کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے پر پاکستان ترکی کا مشکور ہے۔

کرونا وائرس سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہےچین کرونا وائرس پرقابو پانے میں کامیاب ہوگا، چین کے لیے دعا گو ہیں اور پاکستان جو مدد کرسکتا ہے کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔
 
Top