مشتاق احمد یوسفی کی نئی کتاب - شامِ شعرِ یاراں

تلمیذ

لائبریرین
کتاب کی قیمت 1200 روپے ہے اور درج ذیل روابط پر کتاب حاصل کرنے کے متعلق تفاصیل موجود ہیں، روابط فیس بُک کے ہیں۔

ربط
ربط

جناب وارث صاحب، کیا ہی اچھا ہو اگر آپ کتاب کے حصول سے متعلق معلومات یہاں کاپی پیسٹ کر دیں۔ تاکہ ہم فقیر لوگ جو فیس بُک سے دور بھاگتے ہیں، بھی مستفید ہو جائیں۔:)
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ کتاب بک کارنر شو روم، جہلم فراہم کر رہے ہیں۔ ان کے فیس بُک پیج کے مطابق فری ہوم ڈیلیوری ہے لیکن میرے خیال میں اس طرح آڈر پر ڈسکاؤنٹ نہیں ہے۔ ان کے فون نمبر یہاں محفل کی پالیسی کے مطابق شائع کرنے سے قاصر ہوں اسی لیے فیس بُک کا ربط دیا تھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
فی الحال کتاب تو میرے ہاتھوں میں نہیں آئی لیکن بک کارنر شو روم کے فیس بُک پیچ پر اس کے کچھ اقتباس موجود ہیں، ملاحظہ کیجیے

"بعض لوگ چاہتے ہیں کہ تہلکہ مچادینے والی تبدیلی اور انقلاب اُن کے عزم و ارادے اور جدّوجہد کے بغیر ایکٹ آف گاڈ کی مانند واقع ہو۔ یعنی اگر کسی چُہچُہاتے اور چَہچَہاتے سُرخا سُرخ انقلاب یا تربوزی سبز (یعنی باہر سبز، اندر لالوں لال) یا ہلدی اور یرقانی فکر سے بھی زیادہ زرد انقلاب کو آنا ہی ہے تو ایک خاکی رنگ صبح اچانچک قدرتی و آسمانی آفت اور سونامی کی مانند محض مشیّت الہٰی سے آجائے، جو ناقابلِ دست اندازی انسان ہو۔
انقلاب آمد دلیلِ انقلاب
یہ لوگ ساری عمر اپنے پسندیدہ رنگ کے انقلاب کے، جو آپی آپ آجائے، متمنّی و منتظر رہتے ہیں اور آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر چاروں طرف اُس کے آثار و علامتیں دیکھتے ہیں، مگر انقلاب ہے کہ کسی طرح آکے نہیں دیتا۔
بڑی تبدیلی لانے کی خواہش میں مضمر افراط و تفریط کے خطرات لیڈی ایسٹر نے، جو اپنے زمانے کی نہایت ممتاز و مقبول شخصیت ہونے کے علاوہ برٹش پارلیمنٹ کی پہلی خاتون ممبر بھی تھیں، کیسی چُبھتی ہوئی بات کہی، جس کی کاٹ کو اپنے ترجمے سے کُند کیے بغیر پیش کرنے کی اجازت چاہوں گا:
“The main dangers in life are the people who want to change everything… or nothing.”
(شامِ شعرِ یاراں، صفحہ 114، 115)"
 

محمد وارث

لائبریرین
"عہدِ حاضر میں ڈکٹیٹر۔۔۔ خواہ فوجی ہو یا اُس کا بھی گُرو یعنی سویلین آمر۔۔۔ جمہور کو بچہ جھمورا بناکر، الیکٹرونک میڈیا کی ڈگڈگی بجا بجا کے تگنی کا ناچ نچواتا اور سارے بچہ لوگ سے تالی بجواتا ہے۔ تالی بجانے والے بچہ لوگ کی اِس کچر دھان میں وہ سب شامل ہوتے ہیں جن کے دائیں ہاتھ میں اپنے اپنے پیشے، ہنر اور دھندے کے اوزار، آلات کشاورزی و کشود کاری اور کار برآری ہوتے ہیں۔ مطلب یہ کہ کسی کے ہاتھ میں تسبیح اور کسی کے ہاتھ میں قلم، مائیک، ماسک، مضراب، شہنائی، درانتی، ہتھوڑا، کشکول، ٹی ٹی پستول، آمر کی ٹائی سے میچنگ چوڑیاں اور گوچی کا پرس۔ اُدھر ایک باکمال کتھک کے پاؤں میں درباری دُھن پر جھنن جھنن بجتے گھنگھرو، مِردنگ اور مجیروں کی جھیم جھیم، ہاتھ میں خنجری اور آستین میں خنجر! بالآخر، آمر بغیر کسی الوداعی پارٹی کے رخصت ہوجاتا ہے تو یہی بچہ لوگ تالی پیٹتے ہیں اور اُسی کے عطا کردہ کشکول بجا بجاکے قوالی کا رنگ جماتے ہیں۔
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
(شامِ شعرِ یاراں، صفحہ 414)"
 

محمد وارث

لائبریرین
"پرانا مقدمے باز آدھا وکیل ہوتا ہے اور دائم المرض آدمی پورا عطائی،صدیوں اور قرنوں سے ہمارا مزاج قنوطی اور یاس پسند رہا ہے اور لہجہ حزین و گلوگیر، گاہے تلخ و تُرش۔ اچھی اور امید افزا خبر سے ہمارے کیفِ ملال اور نشاطِ افسردگی میں کُھنڈِت پڑتی ہے۔"
 

محمد وارث

لائبریرین
"انگریزی میں ترجمہ تو بہت دور کی بات ہے، ہم تو دیوانِ غالب کے پہلے ہی یعنی ’’کاو کاو‘‘ والے شعر کی اردو میں ڈھنگ سے تشریح بھی نہیں کرسکتے۔ کاو کاو کرتے ہی رہ جائیں گے!"
 
۔
فاضل مصنف نے امروہہ کے جن بزرگ حضرت شرف الدّین شاہ ولایت کا ذکر کیا ہے ان کے آستانہ پر حاضری کا
شرف ناچیز کو حاصل ہے۔ واقعی وہاں کے بچھو کسی کو ڈنک نہیں مارتے، ہمارے تینوں بچوں نے بچھو کو اپنی ہتھیلی پر
رکھ کر اپنے ہاتھ پر کافی دور تک چلایا تھا۔ بچھو نے کسی کو بھی نہیں کاٹاتھا۔

اگر کاٹ لے تو ۔
جانور بہرحال جانور
وہاں پر ہاسپٹل وغیرہ کا انتظام ہے یا نہیں ۔
 
آخری تدوین:
@محمدعلم اللہ اصلاحی بھائی، سید شہاب الدین کا اس دھاگے سے کیا ربط؟ لگتا ہے کچھ زیادہ ہی پیسٹ کرگئے؟:)
اوہو وہ تو ابھی مکمل بھی نہیں ہوا تھا ۔وہ ڈرافٹ میں پڑا تھا اور غلطی سے پوسٹ ہو گیا ۔ کل سے میں اس کو ڈھونڈ رہا تھا ۔لائٹ چلی گئی تھی آفس میں کچھ کام نہیں تھا تو ٹائپ کر رہا تھا ۔رات اس کو مکمل کرنے کےلئے محفل لاگ آن کیا لیکن ملا نہیں اس لئے رات پھر دو بارہ لکھنے کی ہمت ہی نہ ہوئی ۔ابھی بھی مجھے پتہ نہیں تھا ۔آپ نے بتایا تو پتہ چلا ۔ بہت شکریہ ۔مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میرا مواد ضائع نہیں ہوا ۔اب میں نے تدوین کر دیا ہے اور اس کو میل میں بھی محفوظ کر لیا ہے ۔ بہت شکریہ اطلاع کے لئے ۔جزاکم اللہ ۔
 
10686956_10202762601841578_1552542913653244396_n.jpg
 
Top