مسلم ابنثو

دوست

محفلین
تھیم ہے، اذان کا سافٹویر ہے اور ذکر ہے قرآن پڑھنے کا سافٹویر۔ باقی سب کچھ اوبنٹو ہے۔ یہی کام اوبنتو میں رہ کر بھی کیا جاسکتا ہے۔ صرف دو تین پیکجز خود سے انسٹال کرنا ہونگے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک شاعر کا کہا ہوا مصرعہ یاد آیا :

سبزیاں ہندو ہوئیں، بکرا مسلمان ہو گیا​

اب یہی حال سوفٹویر کا بھی ہو گا کیا؟
 

جہانزیب

محفلین
میں نے پچھلے سال بلاگ پر اس کا ذخر یہاں‌کیا تھا، اور بالکل سافٹ‌ وئیرز بلکہ پورے کمپیوٹر کا اس دور میں مسلمان ہونا بہت ضروری ہے ۔خاص طور جس گھر میں بچے ہوں ۔اوبنٹو مسلم ایڈیشن بنیادی طور پر کچھ اضافی اطلاقیوں کے ساتھ اوبنٹو ہی ہے ۔ لیکن اگر آپ خود سے یہ اطلاقیے ڈھونڈ کر انسٹال کرنے کی جنجھٹ سے بچ جاتے ہیں ۔ ذکر نام کا اطلاقیہ مجھے بہت پسند ہے، جس میں قرآن بمعہ انگریزی اور اردو ترجمہ نہ صرف پڑھا جا سکتا ہے بلکہ اس میں تلاش بھی کی جا سکتی ہے ۔
پھر ویب کے لئے سنسر ڈین گارڈئین، بہت زبردست قسم کا اطلاقیہ ہے، اگر آپ کے گھر بچے ہیں تو اس اطلاقیہ کی مدد سے آپ کو یہ یقین رہے گا کہ وہ کسی قسم کی غلط جگہ پر نہیں جائیں گے ۔ بلکہ کچھ مخصوص بڑوں کو بھی مخصوص سائٹ سے روکنے کا بہترین انتظام ہے ۔
 

نعمان

محفلین
میرے خیال میں مسلم ابنٹو ضرور ہونا چاہئے۔ یہی تو اوپن سورس کی آزادی ہے کہ ہر ملک کلچر اور مذہب کے لوگ اسے اپنے انداز میں ڈھال سکتے ہیں۔ لیکن میرا خیال ہے کہ قرآن پڑھنے اور سمجھنے کے علاوہ مزید اسلامی سوفٹویر اوپن سورس پر دستیاب ہونا چاہئیے۔
 
Top