مسالہ دار گاجر اور سیب کا سوپ

تفسیر

محفلین
مسالہ دار گاجر اور سیب

گاجر، مسالہ اور سیب کا ملاپ اس سوپ کے ذائقہ کوبڑھا دیتا ہے۔
[line]
سامان اور وزن

دو چھوٹے چمچہ سن فلور آئل
ایک بڑا چمچہ قورمہ کا مسالہ
سوا پاونڈ کٹی ہوئی گاجر
ایک بڑی کٹی ہوئی پیاز
ایک چِھلا اور کٹاہوا سیب
تین کپ چکن اسٹاک
نمک
تازہ پیسی ہوئی کالی مرچ
حسب مناسب دھی

[line]
بنانے کا طریقہ

1ccas.JPG

ا ۔ ایک بڑے وزنی دیگچی میں قورمہ کے مسالہ کو دو یا تین منٹ تک بھوننیں۔

2ccas.JPG

2 ۔ اس میں کٹی ہوئی گاجر ، پیاز اور سیب ڈال کر چلائیں تاکہ مسالہ ان اجزاء پر لیپ ہوجائے۔ اب اس دیگچی کو ڈھنک دیجیے۔

3ccas.JPG

3 ۔ دھیمی آنچ پر پندرہ منٹ پکائیں اور تھوڑی تھوڑی دیرمیں دیگچی کو ہلاتے رہیں تاکہ لگ نہ جائے۔ جب اجزاء نرم ہوجائے تواتار لیں۔ اب اسے آدھاچکن اسٹاک کے ساتھ بلینڈر یا فوڈ پروسیسر میں ڈال کر اسموتھ کرلیں۔

4ccas.JPG

4۔ اس مکسچر کو دیگچی میں پھر سے ڈالیں اور باقی چکن اسٹاک ڈال کراُبال لیں۔اب اس کوسجانے کے لیے تھوڑا سا دہی بھنور کی طرح ڈال دیں۔ اگر آپ کے پاس تاگے کی طرح کٹی گاجر ہو تو وہ بھی سجانے کے لیےڈال دیں ۔

اب اس میں نمک ، کالا مرچ ڈال کر مہمانوں کو پیش کریں۔

یہ کیا بات ہوئی کہ مہمانوںکو پیش کریں۔۔۔ محنت ہم کریں گے تو پہلے ہم خود کو پیش کریں گے نا۔۔۔۔۔ ویسے ہمارے کک نے اس میں ایک تبدیلی کر کے ہمیں دیا ہے ابھی ہم اسی چیز کے آہستہ آہستہ چکھ رہے ہیں ۔۔۔۔ اس نے تبدیلی ادرک کی ھے
 
زونی

نہیں ویسے مہمانوں کو پیش کرنے سے پہلے خود ضرور چکھ لیں;) ، ویسے کیسا بنا پھر سوپ:rolleyes:
 
تفسیر

محفلین
یہ کیا بات ہوئی کہ مہمانوںکو پیش کریں۔۔۔ محنت ہم کریں گے تو پہلے ہم خود کو پیش کریں گے نا۔۔۔۔۔ ویسے ہمارے کک نے اس میں ایک تبدیلی کر کے ہمیں دیا ہے ابھی ہم اسی چیز کے آہستہ آہستہ چکھ رہے ہیں ۔۔۔۔ اس نے تبدیلی ادرک کی ھے

دراصل میں نے لکھا تھا۔ مجھے پیش کریں :) مگرسوچا کہ آپ برا مانیں گے۔
آپ ایسا کریں اور مجھے بتائیں کے آپ پاس بیٹھے ہوئے لوگوں آپ کے ساتھ کیا سلوک کیاteeth_smile

پھر ادرک نے اپنا کام دیکھایا!! ۔۔۔ اگر دیکھایا تو میں تبدیلی کروں گا۔
 
Top