مسافر ٹرین کا ریت سے بھرے ٹرالر سے تصادم ، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

sobiaanum

محفلین
25-jan-Train-Hadisaaa.jpg


کراچی آنے والی عوامی ایکسپریس ریت سے بھرے ٹرالر سے ٹکرا گئی تاہم تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

میڈیا کے مطابق پشاور کے قریب اضاخیل میں جلد باز ڈرائیور نے عین اس وقت اپنی ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو پٹری کی دوسری جانب لے جانے کی کوشش کی جب کراچی آنے والی عوامی ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔

نتیجے میں ٹرین ٹرالی سے ٹکرا گئی تاہم ڈرائیور کی مستعدی کے باعث بڑا حادثہ نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

حادثے کے دوران ٹریکٹر ٹرالی میں سوار تین افراد میں سے 2 نے چھلانگ لگادی جب کہ ایک شخص ایسا نہ کرسکا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا۔

زخمی کی شناخت الطاف کے نام سے ہوئی ہے اور اسے طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: https://onlineindus.com/urdu/45501
Pakistan Urdu News
 
Top