مزاحیہ متفرق اشعار

نزرانھ بٹ

محفلین
خدا نے آج تک اس شخص کی بیوی نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی بیوی کے بدلنے کا
اچھی ہے۔۔۔۔۔۔ پر سر ایسی شاعری مت شریک کرو۔ یہ فساد اور گھریلو چھگڑو کی وجہ بنتی ہے۔ ھاھھاھاھھاھھا
 
ٹانکیے موم کا سانچے میں بنایا ہوا دل
زُلف کے بل کی حقیقت تو کھلی جاتی ہے

11800430_736871549789639_8165109819603360821_n.jpg
 
خدا نے آج تک اس شخص کی بیوی نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی بیوی کے بدلنے کا
اچھی ہے۔۔۔۔۔۔ پر سر ایسی شاعری مت شریک کرو۔ یہ فساد اور گھریلو چھگڑو کی وجہ بنتی ہے۔ ھاھھاھاھھاھھا

میں تو کلی طور پر اس حق میں نہیں کہ بیوی کوئی مزاحیہ موضوع ہے۔
میرے علم میں ایسی کوئی مزاحیہ شاعری نہیں ہے جس میں شاعرہ نے میاں حضور کی اسی انداز میں خبر لی ہو۔
 
میں تو کلی طور پر اس حق میں نہیں کہ بیوی کوئی مزاحیہ موضوع ہے۔
میرے علم میں ایسی کوئی مزاحیہ شاعری نہیں ہے جس میں شاعرہ نے میاں حضور کی اسی انداز میں خبر لی ہو۔

استادِ محترم ، مزاحیہ شاعری میں ان ہی موضوعات نے شعراء کی سوچ کا احاطہ کر رکھا ہے۔ جس سے ایک نوعیت کے جمود کا احساس بڑھتا جا رہا ہے ۔ آپ کی کیا رائے ہے ؟
 
استادِ محترم ، مزاحیہ شاعری میں ان ہی موضوعات نے شعراء کی سوچ کا احاطہ کر رکھا ہے۔ جس سے ایک نوعیت کے جمود کا احساس بڑھتا جا رہا ہے ۔ آپ کی کیا رائے ہے ؟
آپ کے سوال کا شافی جواب کوئی محقق دے سکتا ہے۔
سارے مزاح نگار شعراء تو خیر یوں نہیں رہے ہوں گے۔ میاں بیوی کا رشتہ اولین انسانی رشتہ ہے اور بغور دیکھا جائے تو سارے رشتے اسی ایک رشتے سے پھوٹتے ہیں۔ یہاں بھی اگر فریقین ایک دوسرے کو تکریم نہیں دیں گے تو پھر کون کسے تکریم دے گا؟ ایک شخص نے ایک لباس پہنا ہوا ہے اور اسی کی تنکیر و تحقیر کرتا پھرتا ہے۔ اسے کوئی بھی کہہ سکتا ہے کہ میاں اگر یہ ایسا ہی گیا گزرا ہے تو اس کو اتار کیوں نہیں دیتے۔ تمہاری ماں، بیٹی، بہن ۔۔ وہ بھی تو کسی کی بیوی ہے، اس کی یوں تحقیر کی جائے تو تمہیں کیسا لگے گا؟ ایک شاعر اگر یہ حق رکھتا ہے کہ وہ بیوی کا تمسخر اڑاتا پھرے تو کیا وہ اپنی بیوی کو بھی ایسا حق دیتا ہے؟ ۔۔۔
 
ام اویس

محفلین
چشم ما روشن دل ماشاد اک تہذیب تھی
گردش دوراں نے لیکن اس کے دو ٹکڑے کئے
چشم ما روشن کہا ،وارد ہوئے مہمان جب
اور دل ماشاد جب وہ گھر سے رخصت ہولئے
شوکت جمال
 
Top