مریم کی انتخابی سیاست میں حصہ لینے کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد:(پاک آنلائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی انتخابی سیاست میں حصہ لینے کے حوالے سے رہنما (ن) لیگ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ قانونی پیچیدگی دور ہوتے ہی کوشش ہوگی کہ مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں پارٹی نے مریم نواز کو ایک حلقے سے امیدوار نامزد کیا جب کہ عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز الیکشن نہیں لڑسکیں، ہمیں قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کا انتظار ہے، قانونی پیچیدگی دور ہوتے ہی کوشش ہوگی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں، انتخابات میں حصہ لینا سیاست کا حصہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز سیاسی کارکن ہیں اور سیاسی میدان میں بھرپور کردار ادا کرتی ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہمیں قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کا انتظار ہے، قانونی پیچیدگی دور ہوتے ہی کوشش ہوگی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں، انتخابات میں حصہ لینا سیاست کا حصہ ہے۔
کونسی قانونی پیچیدگی؟ موصوفہ عدالت سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور اس وقت ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔

مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر عام انتخابات کے لیے نااہل قرار
Jul 06, 2018 | 16:36
news-1530876981-7454.jpg

عدالتی فیصلے کے بعد مریم اور کیپٹن (ر) صفدر عام انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دئیے گئے ہیں-عدالتی فیصلے کے بعد مریم اور کیپٹن (ر) صفدر الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔احتساب عدالت کے جج نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔کیپٹن ر صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔احتساب عدالت نے نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا ہے جب کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیاہے۔
 
Top