مریض کے ساتھ ساتھ بیماری پھیلانے والوں کا علاج بھی ضروری ہے

زیرک

محفلین
مریض کے ساتھ ساتھ بیماری پھیلانے والوں کا علاج بھی ضروری ہے
سیانے کہتے ہیں مسئلے کی جڑ زمین میں رہے تو یہ مسائل کا جنگل اگاتا رہتا ہے۔ محترم چیف جسٹس صاحب! آپ پر تشدد مظاہرین کے خلاف سوؤ موٹو ضرور لیں لیکن سب سے پہلے ان عناصر کو جنہوں نے مظاہرین کو وزیراعظم، آرمی چیف اور جج صاحبان کے خلاف فتوے دے کو احتجاج کے لیے اکسایا، آپ کو چاہیے کہ پہلے اس کینسر کا علاج کریں۔ یہ نہیں ہو سکتا ہے کہ آپ مریضوں کا تو علاج کریں لیکن اصل بیماری کو کھلی چھٹی دے دیں کہ جاؤ ڈینگی مچھرو لوگوں کو کاٹتے رہو اور بیماری پھیلاتے رہو۔ جب تک ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا جاتا ایسے واقعات دوبارہ ہوتے رہیں گے۔ جہاں تک آسیہ کی رہائی کا معاملہ ہے اسے قانونی طور پر ہی دیکھا جانا چاہیے اور اگر اسے دوبارہ دیکھنا بنتا ہو تو عدالت کو اس پر بھی غور کرنا چاہیے۔ دوسری طرف اگر کسی کو اس فیصلے سے اختلاف ہے تو اسے چاہیے کہ پہلے قانونی جنگ لڑے کہ جو جائز طریقہ ہے۔
 
Top