مرزا غالب کا ایک نعتیہ شعر!

اس کی امّت میں ہوں مَیں، میرے رہیں کیوں کام بند
واسطے جس شہ کے غالبؔ! گنبدِ بے در کھلا

یہ شعر مرزا غالب کی ایک غزل کا مقطع ہے اور نعت سے تعلق رکھتا ہے۔ اس میں وہ خود کو نبی کریم ﷺ کا امتی ہونے کے ناطے یہ کہہ کر تسلی دے رہے ہیں کہ وہ نبی ﷺ جنھیں اللہ کریم نے معراج عطا کی اور اس مقام تک لے گئے جہاں پہنچنا کسی بشر کی بساط نہیں تھی، وہ ﷺ کہ جن کے لیے اور جن کی صدقے سے ان کی امت پر اللہ کی رحمت کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کھلے ہیں، میں انھی کا امتی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ مجھ پر بھی رحمت کے بادل برسیں گے اور یہ ممکن نہیں کہ میرے کام نہ بن سکیں۔
دیوانِ غالب میں نعت کے ایسے کئی اشعار ملتے ہیں جن میں مرزا غالب کھل کر عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ واللہ اعلم!

ڈاکٹر محمد خرم یاسین
 
Top