مرآۃالعروس - تبصرے، تجاویز، مشورے

نعمان

محفلین
یہاں آپ مرآۃالعروس کی ڈیجٹلائزیشن پر تبصرے اور مشورے تجویز کرسکتے ہیں۔
 

نعمان

محفلین
لکھنے کا کام گرچہ سست رفتاری سے جاری ہے اور ابھی تک بیس کے قریب صفحے ہی منتقل ہو پائے ہیں۔ لیکن ایسی صورتحال ابھی سے دکھائی دے رہی ہے کہ مزید چند صفحوں کے بعد ناول کی تھریڈ کھولنا مشکل اور اسے اسکرول کرنا اور بھی دشوار ہوجائیگا۔ کیا یہ مناسب ہوگا کہ میں اپنا روز کا کام ایکس ایچ ٹی ایم ایل میں اپ لوڈ کردوں؟ اس سے جو لوگ ڈاک بک بنانا چاہیں یا جو ٹیکسٹ میں حاصل کرنا چاہیں سب کو سہولت رہے گی؟
 

رضوان

محفلین
نعمان بہت اچھے جا رہے ہو۔ پیغامات اگر باب وارہوں یا نئے موضوع پر نیا پیغام چسپاں کردو تو بہتر ہے۔ ،زاویہ، اور ،ایک دن، بھی اسی طرح لکھی گئی، اب تبدیلی شاید کنفیوزن پیدا کرے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نعمان ،

آپ جیسے مرضی چاہیں مٹیریل کو محفل پر پیش کریں۔

مگر میری گذارش ایک یہ ہے کہ فائینلی ہمیں ایک ورڈ فائل چاہیے ہو گی، جس میں کم از کم Headings کا فارمیٹ صحیح طور پر استعمال ہوا ہو۔

(یہ ورڈ فائل ہمیں پی ڈی ایف بنانے کے لیے چاہیے۔ پتا نہیں آپ کی نظروں سے یہ پی ڈی ایف فائل کا Sample گذرا ہے کہ نہیں، مگر باقی تمام ممبرز کی آراء سے مجھے یہی لگتا ہے کہ وہ سب اس پی ڈی ایف فائل کے حق میں ہیں)۔

کیا یہ ممکن ہے کہ آپ محفل ایڈیٹر پر ٹائپ کرنے کی بجائے ورڈ پر ٹائپ کر کے یہاں کاپی اور پیسٹ کر دیا کریں؟

(رضوان، مجھے آپ کا پی ایم مل گیا تھا اور میں آپ کی مجبوری سمجھ رہی ہوں۔ آپ بے فکر ہو کر ایسے ہی کام کریں جیسے آپ مناسب سمجھیں)۔
 

نعمان

محفلین
مہوش آپ کسی بھی ایکس ایچ ٹی ایم فائل کو کسی بھی ورڈ، ویب، ٹیکسٹ، یا ڈاک بک ایڈیٹر میں کھول سکتی ہیں اور اسے پی ڈی ایف، ورڈ، اوپن آفس، ٹیکسٹ یا جس فارمیٹ میں بھی چاہیں تبدیل کرسکتی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، پہلی بات تو یہ کہ ٹائپ کرنے کے معاملے میں اپنے اوپر کسی قسم کا دباؤ نہ لو۔ جس رفتار سے بھی تم سے یہ کام ہو سکے جاری رکھو۔ اگر تمہارے ساتھ کوئی یہ کام شیئر کرنا چاہے تو اس سے بھی کام کی رفتار بڑھ سکتی ہے۔

دوسرے اس فورم پر پوسٹ کا نظام لائبریری پراجیکٹ کے لیے اتنا برا بھی نہیں ہے۔ تمہارے لیے ٹپ یہ ہے کہ اپنی پوسٹ کا سائز کچھ کم رکھو۔ اس سے پیغامات کی تعداد کچھ زیادہ ہو جائے گی لیکن پیج کی لوڈنگ بہتر ہو جائے گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نعمان

اگر ممکن ہو تو پوسٹ کو مختصر رکھیں ۔ طویل ٹیکسٹ کے ساتھ مشکل ہورہی ہے پوسٹ پڑھنے میں۔

شکریہ
 

نعمان

محفلین
محترمہ سیدہ شگفتہ، مجھے خود بھی اس بات کا اندازہ ہے میں آئندہ اقساط مزید مختصر کرونگا۔ لیکن یہاں دراصل مکالمہ چل رہا تھا بیچ میں سے توڑتا تو مکالمے کا تسلسل ٹوٹ جاتا۔ مجھے امید ہے آپ میری اقساط پروف ریڈ کرتی رہیں گی۔
 

نعمان

محفلین
اگر کسی کے پاس اس کتاب کا کوئی پرانا نسخہ ہو یا کوئی ایسا ایڈیشن جس میں کتاب کے بارے میں کچھ کہا گیا ہو تو مجھے مطلع کریں۔ اقبال سائبر لائبریری کا تعارف عجیب گورکھ دھندہ ہے۔ وہ یہاں شامل کرنا بڑی ناانصافی ہوگی مگر ایک مناسب تعارف کے بغیر اس کتاب کو پیش کرنا اور بھی زیادہ ناانصافی ہوگی۔ کل میں نے اردو بازار میں کتاب کے چند نسخے دیکھے مگر وہ چیز ہاتھ نہ لگی۔ کسی صاحب علم کی اس کتاب کے بارے میں تفصیلی گفتگو۔ سرسید اور ڈپٹی نذیر احمد کے تعلقات اصلاحی تحریک کچھ ایسا جو پورے ناول کو ایسے رکھ دے جیسے ہم اس وقت میں پہنچ گئے ہوں ایسا تعارف جسے پڑھ کر قاری کو مصنف تک اور مصنف کے کرداروں کی سوچ تک رسائی ہوجائے۔
 

نعمان

محفلین
چند دیگر مصروفیات کے باعث میں اس کام کو مزید آگے نہیں لے جاسکتا بہتر ہوگا اسے مکمل کرنے کی ذمہ داری کسی اور کو سونپ دی جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نعمان بھائی، کتنا کام ہو چکا ہے؟ اگر کچھ تفصیل مل جائے تو ہم دیگر دوست اس کو مکمل کر سکتے ہیں
 
Top