مذہب کی جبراً تبدیلی اسلام، قرآن اور سنت کیخلاف ہے، وزیراعظم عمران خان

جاسم محمد

محفلین
مذہب کی جبراً تبدیلی اسلام، قرآن اور سنت کیخلاف ہے، وزیراعظم عمران خان
203040_8647471_updates.jpg

نئے پاکستان سے متعلق میرا ایک وژن ہے: وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مذہب کی جبراً تبدیلی اسلام، قرآن اور سنت کے خلاف ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا ایوان صدر اسلام آباد میں اقلیتوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ مسلمانوں کے لیے ایک ہی ماڈل ریاست ہے اور وہ ہے مدینہ کی ریاست، مدینہ کی ریاست پر پی ایچ ڈی ہونا چاہیے کہ ہمارے نبی ﷺ نے کس طرح مدینہ کی ریاست کو ایک ماڈل ریاست بنایا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی جدید ریاستوں کو دیکھیں تو ان میں بہت سی چیزیں مدینہ کی ریاست سے لی گئی ہیں، نئے پاکستان سے متعلق میرا ایک وژن ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے مدینہ کی ریاست کی بات انتخابات کے بعد کی تھی، سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر کن لوگوں نے اپنی سیاسی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ زبردستی لوگوں کو مسلمان کرتے ہیں نا وہ اسلام جانتے ہیں اور نا ہی اسلام کی تاریخ جانتے ہیں، اسلام میں کوئی جبر نہیں ہے، ہم کیسے لوگوں کو زبردستی مسلمان کرنے کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو زبردستی اسلام میں داخل کرنا اسلام، قرآن اور سنت کے خلاف ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام میں قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے، جب قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تو کمزور کے لیے ایک قانون اور طاقتور کے لیے دوسرا قانون ہوتا ہے۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں ہے جس کی وجہ سے صدر اور وزیراعظم رہنے والے خود کو عدالت میں بے قصور ثابت نہیں کرتے۔

203040_7822118_updates.jpg

— فوٹو: پی آئی ڈی

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی ہی مسائل کا حل ہے اور ہماری جنگ قانون کی بالادستی کی جنگ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پارٹی سربراہ جواب دہ تھا اسی لیے عدالت میں 60 دستاویزات جمع کرائیں، لیکن 10 سال اقتدار میں رہنے والوں نے تماشا لگایا ہوا ہے، ملک کو 24 ہزار ارب روپے کا مقروض کرنے والے عدالت میں جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو جیل میں بھی اے سی اور ٹی وی ملے ہوئے ہیں، جو جتنا بڑا مجرم اس کی اتنی ہی مراعات ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں رہنے والی تمام اقلیتوں کو بھرپور تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم اس حوالے سے اپنی قوم کے ذہنوں کو بھی تبدیل کریں گے۔

انہوں نے اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا کہ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر مکمل سہولیات فراہم کریں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم عمران خان نے ملک میں رہنے والی تمام اقلیتوں کو بھرپور تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم اس حوالے سے اپنی قوم کے ذہنوں کو بھی تبدیل کریں گے۔
اگر اس کا عملا آغاز ہو جائے تو کیا ہی بات ہے۔
 
انیس جان

محفلین
بجا فرمایا
پوری اسلامی تاریخ میں مجھے کوئی ایسا واقعہ نظر نہیں آیا کہ کسی کو خنجر کی نوک سے مسلمان کیا گیا ہو
ہاں! مگر مسلمانوں کو جبراً عیسائیت قبول کرنے کیلیے تلوار اٹھائی گئی ہے اندلس کی تاریخ گواہ ہے اس بات پر
جہاں مسلمانوں کا نام ونشان مٹا دیا گیا اور وہ مظالم ڈھائے ان مہذّب انگریزوں نے کہ ا نسانیت آج تک منہ چھپائے پھر رہی ہے
(2)
اور نہ ہی جبراً مسلمان کیا شخص مسلمان ہوسکتا ہے کیونکہ ایمان جب تک دل میں راسخ نہ ہو بندہ مسلمان کہلانے کا حقدار نہیں
اور ظاہر ہے جسے جبراً مسلمان کیا جائے دل میں تو وہ اسلام کو گالیاں دے گا "نعوذباللہ من ذالک"
 
یاقوت

محفلین

اللہ جانے کیسے اور کہاں لوگ ایسے کام سرانجام دے لیتے ہیں اور کسی کو خبر تک نہیں ہوتی۔میری نظر میں آج تک ایسا کوئی واقعہ نہیں گزرا کہ کسی کو جبراََ اسلام قبول کروایا گیا ہو۔بالفرض والمحال اگر کہیں ایسا ہوا بھی ہو تو یہ واقعی میں ظلم عظیم ہے اسلام اس کی پوری شدت سے نفی کرتا ہے اسلام صرف ان سے اپنی ذات کا مطالبہ کرتا ہے جو صدق دل اور اپنی من کی پوری سچائی کے ساتھ اسلام کی آغوش میں آئیں۔
 
یاقوت

محفلین
ہاں! مگر مسلمانوں کو جبراً عیسائیت قبول کرنے کیلیے تلوار اٹھائی گئی ہے اندلس کی تاریخ گواہ ہے اس بات پر
جہاں مسلمانوں کا نام ونشان مٹا دیا گیا اور وہ مظالم ڈھائے ان مہذّب انگریزوں نے کہ ا نسانیت آج تک منہ چھپائے پھر رہی ہے

حضور آہستہ آہستہ جناب آہستہ آہستہ ۔۔۔۔۔
کہیں کوئی سن نہ رہا ہو یا پڑھ نہ رہا ہو۔۔۔۔
کیونکہ اس روئے زمین پر مسلمان سے زیادہ سستا خون کسی جنس کا نہیں ہے۔
 
انیس جان

محفلین
روئے زمین پر مسلمان سے زیادہ سستا خون کسی جنس کا نہیں ہے
بیشک
اس ترقّی یافتہ اور انتہائی مہذّب دور میں مسلمانوں کا خون جتنا سستا ہوگیا ہیں
واللہ!!! کہ اس ""پتّھروں کے بابرکت دور""میں بھی اتنا سستا نہ تھا
تبھی تو اکبرالٰہ آبادی مرحوم نے کہا ہے کہ
ہو رہا ہے نفاذِ حکمِ فنا
نہ مکین اس سے بچتے ہیں نہ مکان
توپیں اب آ کے خود ہی میداں میں
پڑھتی ہے کلُّ من علیہا فان
 
جاسم محمد

محفلین
میری نظر میں آج تک ایسا کوئی واقعہ نہیں گزرا کہ کسی کو جبراََ اسلام قبول کروایا گیا
یہ مسئلہ دراصل جبری شادیوں سے جڑا ہوا ہے۔ جہاں ملک کے مختلف علاقوں میں اور زیادہ تر سندھ میں کم سن ہندو یا مسیحی لڑکیوں کو اغواہ کر کے بیاہ رچانے سے قبل ان کا مذہب زبردستی تبدیل کروایا جاتا ہے۔
Forced conversions, marriages spike in Pakistan - Religion News Service
 
اگر خبر سچ ہے تو آپ سے متفق
اور اگر جھوٹ ہے تو جھوٹوں پر اللہ کی پھٹکار

کئی سال پہلے خیرپور سندھ میں دو بچیاں مسلمان ہوئی تھی جنہوں نے خود ایک کتاب لکھی ہے "خمیری مسلمان" اس میں ان خبروں والوں اور این جی اوز کے دجل و فریب کے انہوں نے تاروپود بکھیر کے رکھ دیے ہیں
 
یاقوت

محفلین
یہ مسئلہ دراصل جبری شادیوں سے جڑا ہوا ہے۔ جہاں ملک کے مختلف علاقوں میں اور زیادہ تر سندھ میں کم سن ہندو یا مسیحی لڑکیوں کو اغواہ کر کے بیاہ رچانے سے قبل ان کا مذہب زبردستی تبدیل کروایا جاتا ہے۔
Forced conversions, marriages spike in Pakistan - Religion News Service

میری معلومات میں ایسا کچھ نہیں ہے اگر ایسا ہے تو یہ سراسر ظلم عظیم اس کے خلاف مؤثر آواز بلند ہونی چاہیے اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے چاہییں۔
بہر حال ہر غیر مسلم جس کا ایسا معاملہ ہو ضروری تو نہیں کہ اس کےساتھ زبر دستی کی گئی ہو یہ کچھ این جی اوز کی روزی روٹی کا سامان ہے جس پر پھر کبھی کھل کر بات ہوگی انشاءاللہ۔
 
Top