مخدوم امین فہیم کے بیٹے پر کرپشن کا الزام ثابت، 10 سال کیلئے نا اہل قرار

جاسم محمد

محفلین
مخدوم امین فہیم کا بیٹا کرپشن کے الزام میں نااہل قرار
ویب ڈیسک بدھ 7 اکتوبر 2020
2090046-nab-1602068459-506-640x480.jpg

مخدوم جلیل الزماں نے گرفتار کئے جانے کے بعد پلی بارگین کی درخواست کی تھی فوٹو: فائل

حیدرآباد: احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں دس سال کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کی احتساب عدالت میں پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کے خلاف ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے مخدوم جلیل الزماں کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا۔

عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پلی بارگین کی درخواست جمع کروانے پر مخدوم جلیل الزماں ولد مخدوم امین فہیم مرحوم مجرم ثابت ہوتا ہے، مخدوم جلیل الزماں کو 10 سال کیلئے نااہل قرار دیا جاتا ہے، ان پر ہر قسم کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد ہوگی۔ وہ کسی عوامی دفتر میں نہیں بیٹھ سکیں گے۔ وہ کسی قسم کی مالی سہولیات حاصل کرنے کے لئے بھی نااہل ہوں گے۔ وہ کسی بھی سرکاری اور نجی بینک سے ملزم کوئی قرض اور ایڈوانس وصول نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ مخدوم جلیل الزماں پر سابق اکاؤنٹ افسر حیدرآباد مشتاق شیخ سے ڈیڑھ کروڑ روپے غیرقانونی وصولی کا الزام تھا۔ نیب نے مخدوم جلیل الزماں کو گرفتار کیا تھا جس پر انہوں نے پلی بارگین کی درخواست کی تھی۔
 

جاسم محمد

محفلین
عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پلی بارگین کی درخواست جمع کروانے پر مخدوم جلیل الزماں ولد مخدوم امین فہیم مرحوم مجرم ثابت ہوتا ہے، مخدوم جلیل الزماں کو 10 سال کیلئے نااہل قرار دیا جاتا ہے، ان پر ہر قسم کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد ہوگی۔ وہ کسی عوامی دفتر میں نہیں بیٹھ سکیں گے۔ وہ کسی قسم کی مالی سہولیات حاصل کرنے کے لئے بھی نااہل ہوں گے۔ وہ کسی بھی سرکاری اور نجی بینک سے ملزم کوئی قرض اور ایڈوانس وصول نہیں کرسکیں گے۔
آپ کی جمہوری انقلابی قیادت ان کرپشن کیسز کو سیاسی انتقام کہتی ہے۔ تو پھر یہ سب کیا ہے؟ احتساب عدالتوں میں جا کر یہ جمہوری انقلابی بھیگی بلیاں کیوں بن جاتے ہیں؟ کیا اب بھی کوئی شک و شبہ باقی ہے کہ اپوزیشن کی نام نہاد جمہوری تحریک کا اصل مقصد جاری کرپشن کیسز میں این آر او لینا ہے۔
EjvCL_7XgAIa644

محمد خلیل الرحمٰن
 
Top