محمد جبران ناصر کے نام ========== مجھے معلوم ہے آخر ، یہ بازی تم جیت جاؤ گے

عادل بٹ

محفلین
محمد جبران ناصر کے نام
==========
مجھے معلوم ہے آخر ، یہ بازی تم جیت جاؤ گے
مقصد نیک ہے آخر ، یہ بازی تم جیت جاؤ گے

دشوار راہیں تم نے چنی ہیں مستقل مزاجی سے
کٹھن سفر ہے آخر ، یہ بازی تم جیت جاؤ گے

ہماری دعائیں ہر پل سنگ ہیں تمھارے
ہمیں یقین ہے آخر ، یہ بازی تم جیت جاؤ گے


جو سوچ تم رکھتے ہو وہ زندگی بخشتی ہے
ارادہ پختہ ہے آخر ، یہ بازی تم جیت جاؤ گے

گر جذبے ہوں سچے تو پھر تم یاد بھی رکھنا
جیت مقدرہے آخر ، یہ بازی تم جیت جاؤ گے
(ابن ریاض)




 
Top