محمد آصف رہا

تمام ٹیسٹ درست تھے: محمد آصف

یکم جون کو کسی ممنوعہ شے کی برآمدگی پر دبئی ائیر پورٹ پر حراست میں لیے گئے پاکستان کی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد آصف دبئی کے حکام کی جانب سے الزامات واپس لینے پر جمعے کی صبح دبئی سے براستہ کراچی لاہور پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان پہنچ کر انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ان کے جتنے بھی ٹیسٹ لیے گئے وہ سب درست تھے اور اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل سے پہلے ان کا جو ڈوب ٹیسٹ لیا تھا وہ بھی ٹھیک تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کوئی ممنوعہ دوا استعمال نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس سلسلے میں ہدایات پر پورا عمل کرتے ہیں۔
محمد آصف نے کہا کہ ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ میڈیا نے اس طرح کی غیرذمہ دارانہ خبریں کیسے دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ نشے کی حالت میں تھے اور نہ ہی انہوں نے کسی کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس طرح کی خبریں ان کے لیے تکلیف دہ تھیں اور ان سے ان کی ساکھ کو زبردست نقصان پہنچا ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ ان تمام باتوں کو غلط ثابت کریں گے۔

زینب

محفلین
وہ طنزیہ کہا تھا ۔۔۔۔۔۔دبئی والے پاگل تھے اسے 20 دن "اندر "رکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب واپس جا کے تو یہی کہے گا نا کہ غلط فہمی تھی۔۔۔۔۔جبکہ افیون تو براآمد ہوئی ہی ہے سب جانتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اسے چھوڑا نہیں گیا۔چھڑوایا گیا ہے۔۔۔۔۔
 
یہ میں نے بھی طنزا ہی پوسٹ کی تھی
 
Top