محمدﷺ کی گلی میں ۔ ارشاد عرشی ملک

رانا

محفلین
ہر درد کا درماں ہے محمدﷺ کی گلی میں
ہر خار گلستاں ہے محمدﷺ کی گلی میں

دنیا کی نظر میں نہیں جس کی کوئی وقعت
وہ یوسف کنعاں ہے محمدﷺ کی گلی میں

دیوار سے لگ لگ کے جو روتا رہا تنہا
محفل کی وہی جان ہے محمدﷺ کی گلی میں

ہر بے کس و مفلس کے لئے لطف مسلسل
یہ جنس فراواں ہے محمدﷺ کی گلی میں

کچھ کھیل نہیں وصل خدا اے دل ناداں
یہ کام پر آساں ہے محمدﷺ کی گلی میں

عرشی کی کچھ اوقات اگر ہے تو بس اتنی
اک عاشق گریاں ہے محمدﷺ کی گلی میں
 
Top