محفل کے عہدہ بردار

شمشاد خان

محفلین
میں نے دیکھا ہے کہ محفل کی دو خواتین کو مدیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ مدیر کا لفظ مذکر کے لیے استعمال ہوتا جبکہ مؤنث کے لیے مدیرہ کا لفظ ہونا چاہیے۔

منتظمین توجہ فرمائیں۔
 
ابو ہاشم

محفلین
میری رائے میں تو لفظ مدیر ہی درست ہے۔ جدید اردو میں مؤنث صفات کو کسی کی مؤنث جنس پر زور دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مثلاً اب لیڈی ڈاکٹر عافیہ کے بجائے صرف ڈاکٹر عافیہ کہا جاتا ہے
 
شمشاد خان

محفلین
میری رائے میں تو لفظ مدیر ہی درست ہے۔ جدید اردو میں مؤنث صفات کو کسی کی مؤنث جنس پر زور دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مثلاً اب لیڈی ڈاکٹر عافیہ کے بجائے صرف ڈاکٹر عافیہ کہا جاتا ہے
وہ اختصار کی وجہ سے کہتے ہیں، جبکہ وہ لیڈی ڈاکٹر ہی ہیں اور لیڈی ڈاکٹر عافیہ ہی کہلائی جائیں گی۔
 
ابو ہاشم

محفلین
وہ اختصار کی وجہ سے کہتے ہیں، جبکہ وہ لیڈی ڈاکٹر ہی ہیں اور لیڈی ڈاکٹر عافیہ ہی کہلائی جائیں گی۔
تو پہلے اختصار کیوں نہیں ہوتا تھا؟

مدیر مدیر ہوتا ہے مذکر ہو یا مونث :)
جی بالکل

اور اسی طرح
وزیر وزیر ہوتا ہے چاہے مذکر ہو یا مؤنث

جیسے بے نظیر وزیرِ اعظم ہی تھیں نہ کہ وزیرۂ اعظم۔

اسی طرح اور بھی بول چال کے جملے یاد کیجیے جیسے
سعدیہ عالم ہے۔
ثریا چور ہے۔
 
آخری تدوین:

شمشاد خان

محفلین
بہرحال یہ غلط اردو بولی جاتی ہے۔

ثریا چورنی ہے
سعدیہ عالمہ ہے

ایسے ہی بہت سی الفاظ جو کہ غلط بولے اور لکھے جاتے ہیں اور جو رائج العام ہو جاتے ہیں، جیسے "لکھے موسیٰ پڑھے خدا"، جبکہ اصل میں یہ "لکھے مُو سا، پڑھے خود آ" ہے۔
 
Top