محفل کی سست‌رفتاری: جاواسکرپٹ

نعمان

محفلین
آج طوفانی بارش کے سبب میرا کیبل نیٹ نہیں چل رہا موڈیم استعمال کرتے ہوئے مجھے پتہ چلا کہ اس کرکٹ کے اسکرپٹ کی وجہ سے اردو محفل کے صفحات بہت دیر سے کھلتے ہیں۔ براہ مہربانی اسے فورا ہٹا دیں۔ دوسری شکایت یہ ہے کہ گوگل اینلیٹکس کی وجہ سے بھی موڈیم پر محفل کے صفحات لوڈ ہونے میں دیر لگتی ہے۔ کیا آپ اسٹیٹکس کے لئیے کوئی اور سوفٹویر استعمال نہیں کرسکتے؟
 

زیک

مسافر
External Javascript کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ اگر ان کا سرور سلو ہو تو آپ کی سائٹ لوڈ ہونے میں وقت لگتا ہے۔ اس وقت تو محفل کی رفتار اور جاواسکرپٹ کی رفتار ٹھیک لگ رہی ہے۔

نعمان کیا آپ نے جاواسکرپٹ enable اور disable کر کے چیک کیا تھا کہ رفتار میں کوئی فرق پڑتا ہے؟

ویسے تو کرکٹ اور گوگل analytics کی جاواسکرپٹ کوئی زیادہ بڑی نہیں۔

اگر ایک دو لوگ جاواسکرپٹ enable اور disable کے کے رفتار میں زیادہ فرق دیکھیں تو مجھے بتائیں میں یہ دونوں نکال دوں گا یا انہیں صفحے کے آخر میں رکھ دوں گا تاکہ آپ کو محسوس نہ ہو۔
 

نعمان

محفلین
جاوا اسکرپٹ ڈس ایبل کرنے سے بہت واضح فرق پڑتا ہے۔ سائیڈ بار بہت جلدی لوڈ ہوتی ہے اس سے پہلے سائیڈ بار کرکٹ کے اسکرپٹ پر آکر کافی دیر ٹہرتی تھی۔
 

زیک

مسافر
نعمان میں نے کرکٹ کی جاواسکرپٹ نکال دی ہے۔ اب بتائیں کیا صورتحال ہے؟
 

نعمان

محفلین
صورتحال بہتر ہے مگر ابھی بھی سائیڈبار لوڈ ہونے کے بعد کچھ دیر ٹہرتی ہے پھر باقی صفحہ لوڈ ہوتا ہے۔ لیکن یہ صورتحال پھر بھی قابل قبول معلوم ہوتی ہے۔
 
Top