محفل کی سالگرہ کے موقعے پر مشاعرے کے انعقاد کی تجویز

قیصرانی

لائبریرین
پہلے زمانے میں چشم براہ کا لفظ شادی کارڈز پر نظر آیا کرتا تھا۔ :) آج کل تو یوں بھی شادی ہال میں مہمان پہلے پہنچ جاتے ہیں اور میزبان بعد میں پہنچتے ہیں۔ :)

نثر والا دھاگہ یہ ہے۔
عموماً مشاعروں پر بھی اتنی ہی خوشی ہوتی ہے جتنی کسی دوسرے کو شادی کے "بندھن" میں بندھتے دیکھ کر ہوتی ہے :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اجازت کی کیا ضرورت ہے بھائی ہمیں بے شک سیاست میں شامل کر لیں پوچھے بغیر۔:heehee:
ویسے ہمارا نام شعرا کی لسٹ میں آئے تو ہو سکتا ہے شعرا حضرات برا منا جائیں کیونکہ ابھی ہم شاعری میں نابالغ ہی ہیں :p۔( مگر لگتا ہے ایسی پارٹیوں میں شامل ہونے کے بعد ہی بلوغت ملے گی۔ سو کر لیجئے:))​

:) تازہ غزل کا انتظار رہے گا۔

برائے توجہ محمد خلیل الرحمٰن
 
:) تازہ غزل کا انتظار رہے گا۔

برائے توجہ محمد خلیل الرحمٰن

تازہ فہرست ملاحظہ فرمائیے
شعرا حضرات کے(ممکنہ ) اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں جنہیں محمد وارث صاحب کی منظوری نیز تقدیم و تاخیر کے حوالے سے نظر ثانی کے بعددعوت نامے ارسال کیے جاسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اگر کچھ شاعر حضرات اس لسٹ میں اپنا نام نہ پائیں تو اسے مجھ ناچیز کی صریح غلطی تصور کرتے ہوئے نشاندھی فرماسکتے ہیں۔

محترم اعجاز عبید، الف عین
محترم محمد وارث
محترم محمد یعقوب آسی
محترم شاکر القادری
محترم م۔ م۔ مغل مغزل
محترم فاتح الدین بشیر
محترم محمد احمد
محترمہ غزل ناز غزل
محترم سعود عالم (ابن سعید)
محترم فرخ منظور
محترم سید عاطف علی
محترم محمود احمد غزنوی
محترم ایس فصیح ربانی
محترم نوید ظفر کیانی
محترمہ زہراء علوی
محترم محمد حفیظ الرحمٰن
محترم محمد اسامہ سرسری
محترم عمران شناور
محترم شاہد شاہنواز
محترم ایم۔ اے۔ راجا
محترم مزمل شیخ بسمل
محترم مہدی نقوی حجاز
محترم ابن رضا
محترم ندیم حفی
محترم فلک شیر
محترم محمد ذیشان نصر (متلاشی)
محترم محمد اظہر نذیر
محترم ذیشان ZEESH
محترم محمد امین
محترم محمد بلال اعظم
محترم خرم شہزاد خرم
محترم ملک عدنان احمد
محترم عظیم
محترم واسطی خشک
محترم شیراز خان
محترم ساقی۔
محمد خلیل الرحمٰن
 
ماشاءاللہ 37 شعراء ۔۔۔ ۔!

اردو محفل تو انٹرنیٹ پر اردو کا دبستان بن گئی ہے۔ :)
اس ناچیز کو ملائیے تو 38 ہوجاتے ہیں۔ ( کیونکہ ایک نام ہم نے ابھی شامل کیاہے)

پھر بھی ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فہرست نامکمل ہے اور کچھ نام اب بھی شامل ہونے سے رہ گئے ہیں۔ خوش رہیے
 
محمداحمد

لائبریرین
اس ناچیز کو ملائیے تو 38 ہوجاتے ہیں۔ ( کیونکہ ایک نام ہم نے ابھی شامل کیاہے)

پھر بھی ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فہرست نامکمل ہے اور کچھ نام اب بھی شامل ہونے سے رہ گئے ہیں۔ خوش رہیے

اب مشاعرے کا وقت بھی طے کر لیا جائے؟

رمضان سے پہلے یا رمضان کے بعد؟
 
نمرہ

محفلین
مشاعرے کا ذکر ہو رہا ہے تو میرا بھی ہاتھ کھڑا ہے۔ایک تجویز ہے کہ مشاعرہ، طرحی ہونا چاہیے۔
 
ہم نے اسے متعلقہ زمرے میں منتقل کر دیا ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ یہاں گفتگو جاری رہنی چاہیے ساتھ ہی دو تین احباب اس معاملے کو سنبھالنے اور انجام تک پہنچانے کا ذمہ لیں اور ذاتی مکالمے میں مشاورت کریں، نیز اس مکالمے میں ہمیں، نبیل بھائی اور وارث بھائی کو بھی شامل رکھیں۔ :) :) :)
 
ابن سعید بھائی! لگے ہاتھوں مشاعرہ کمیٹی اور نثر کمیٹی کا اعلان بھی فرمادیجیے تاکہ کمیٹی کے ارکان ذاتی مکالمے کا ابھی سے آغاز کردیں
 
ساتھیو!
ابن سعید بھائی خاموش ہیں، چلیے ہم سب باہمی مشورے سے ہی مشاعرہ کمیٹی ترتیب دے لیتے ہیں۔ہم اپنا اور محمداحمد بھائی کا نام اس کمیٹی کے ممبران کے طور پر پیش کرتے ہیں اور محفلین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنا نام بھی کمیٹی ممبر کے طورپر پیش کریں اور یوں تین سے پانچ ارکان کی کمیٹی اپنا کام شروع کرے۔
 
اس بات کا انتظار نہ فرمائیں کہ انتظامیہ ٹیم کا تعین کرے گی۔ احباب خود ہی آگے آئیں اور منصوبہ بندی و ٹیم بندی کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ احباب مکمل اعتماد کے ساتھ از خود پہل کریں۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ساتھیو!
ابن سعید بھائی خاموش ہیں، چلیے ہم سب باہمی مشورے سے ہی مشاعرہ کمیٹی ترتیب دے لیتے ہیں۔ہم اپنا اور محمداحمد بھائی کا نام اس کمیٹی کے ممبران کے طور پر پیش کرتے ہیں اور محفلین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنا نام بھی کمیٹی ممبر کے طورپر پیش کریں اور یوں تین سے پانچ ارکان کی کمیٹی اپنا کام شروع کرے۔

سرِ دست فعال لوگوں میں تو مہدی نقوی حجاز کو دعوت دی جا سکتی ہے اس سلسلے میں۔

باقی محمد بلال اعظم یا خرم شہزاد خرم بھائی اگر وقت نکال سکیں تو وہ بھی شامل ہو جائیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
سب سے اہم معاملہ شعراء کو دعوت نامہ ارسال کرنے اور اُن کی رضامندی (مشاعرے میں موجودگی) کا ہے۔ یہ کام ذاتی مکالمے کے ذریعے کرنا ہو گا کہ بہت سے لوگ محفل میں فعال نہیں ہے۔ چونکہ ذاتی مکالمے کی اطلاع ای میل سے جاتی ہے تو کئی دوست آ جائیں گے۔ انشاءاللہ۔
 
Top