محفل سے محبت کی کوئی خاص وجہ؟!

تعبیر

محفلین
ویسے کو بہت ساری وجوہات ہیں پر جو خاص وجہ ہے محفل کو اپنی زندگی کا ایک حصہ بنانے کی وہ یہ ہے کہ محفل کو بھی کھرے اور کھوٹے کی پہچان ہے یہ بھی صرف اسی کو اپناتی اور عزیز رکھتی ہے جو اس کے ساتھ وفادار ہوں ۔ برے لوگوں کو بہت جلد بے نقاب کرتی ہے اور وقت آنے پر انہیں باہر کا راستہ دکھاتی ہے۔
 

راجہ صاحب

محفلین
یہ سوال میرے ذہن میں بھی کافی عرصے سے تھا کہ آخر اردو محفل کی کامیابی کا راز کیا ہے ؟ آخر کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے اردو محفل دنیائے انٹر نیٹ پر اردو کا سب سے کامیاب فورم بن چکی ہے ؟ آج اتفاق سے ہی اس دھاگہ میں پہنچ گیا ہوں

اور اگر غور کریں تو بہت سی ایسی باتیں آپ کو نظر آئیں گی جو محفل کی کامیابی کا راز قرار دی جا سکتی ہیں


انتظامیہ کا تمام اراکین کے ساتھ ایک سا رویہ ( اپنی بات کسی پر زبردستی نہیں تھوپی جاتی)
آئی ٹی ماہرین کی ایسی ٹیم جو تقریباََ ہر قسم کے تکنیکی مسائل پر قابو پانا جانتی ہے (میں نے اب تک جتنے بھی آئی ٹی کے مسائل نیٹ ہر شئیر کئے ہیں سب سے پہلے اور سب سے زیادہ جوابات مجھے اردومحفل پر ہی ملیں ہیں)
خوش اخلاق اراکین (تنقید برائے تنقید سے بچنے والے)جو کسی بھی نئے رکن کو قدم جمانے میں مدد دیتے ہیں
بہترین ٹیم ورک (اردو محفل کے پروجیکٹ اس بات کا ثبوت ہیں)
اور سب سے بڑی بات کام کرنے کی آزادی (بشرط کے کسی کے کام میں رکاوٹ نہ پیدا ہو رہی ہو)
جتنی سہولیات یہاں کسی بھی رکن کو ملتی ہیں وہ کسی بھی فورم پر نہیں ملیں گی (گارنٹیڈ)

میری نظر میں یہ چند اہم باتیں ہیں جو اردو محفل کی کامیابی میں سب سے اہم کردار ادا کر رہی ہیں
آپ سب کا کیا خیال ہے ؟
 

علی ذاکر

محفلین
محفل میں ایک اپنا سا ماحول لگتا ہے ہسنا ہسانا،گپ شپ، کرنی معلومات اکٹھا کرنا بلا شبپ محفل میں آنے کا اپنا ہی مزہ ہے !

مع السلام
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
بہت دیر تک اپنے آپ سے پوچھتا رہا کہ
کس وجہ نے اردو محفل پر مجھے مستقل حاضری دینے پر مجبور کر دیا ۔
سنجیدہ باشعور اہل علم و فضل شگفتہ مزاج اراکین تو دوسرے فورمز پر بھی مل جاتے ہیں ۔
تو پھر کونسا سحر ہے جو مجھے اسیر محفل کر گیا ،
میرے ذاتی خیال سے محفل اردو کے منتظمین کرام اردو زبان سے پوری طرح مخلص ہیں ۔
اور ان کا مقصد آنے والی نئی نسل کو اک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں اردو زبان میں
کمپیوٹر کے بارے پورے علم کے ساتھ ساتھ ادب کا خزانہ بھی موجود ہو ۔
ایسا خزانہ جو کسی بھی تعصب سے پاک ہو ۔ اور آنے والی نسل اس سے مستفید ہو سکے ۔
میرا یہ مشاہدہ ہے کہ محفل اردو پر آنے والے ہر رکن کو ہر طرح سے پوری آزادی کے ساتھ
یہ موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے علم اور صلاحیتوں کو بلا کسی تعصب کے پرچار کے کھل کر بیان کر سکے ۔
اور جو فروغ اردو کے خواہش مند ہوں ۔
دین اسلام ، احادیث ۔ علم و ادب ۔ شاعری ۔ اور آئی ٹی کا علم ۔ ڈیزائنگ ۔غرض کہ علم کی کوئی بھی شاخ ہو ۔
اس کے لیئے اک وسیع میدان موجود ہے ۔ بس اپنے مقصد سے مخلص ہونا شرط ہے یہاں کی ۔
سدا سجی رہے یہ محفل اردو
اب ہمیں اور یہاں سے جانا کہاں ۔
نایاب
 

عسکری

معطل
محفل کیوں عزیز ہے مجھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

یار اور کہاں جاؤں :grin: کوئی آنے ہی نہیں دیتا:rollingonthefloor:
 

arifkarim

معطل
اوپس یہ دھاگہ پھر اوپر آگیا! ویسے بھی محفل کی سالگرہ قریب ہے۔ جی بھر کر اپنی محبتوں کا اظہار کریں! :party:
 
Top