دسویں سالگرہ محفل ایوارڈز 2015۔۔۔۔۔ تجاویز و آراء

جاسمن

لائبریرین
کیونکہ ہم تومحفل سے چلے جانے والوں کو بُلا بُلا کر تھک گئے ہیں۔

تلمیذ بھائی نے ٹھیک کہا۔۔ نایاب بھائی نے بھی کم کم آنا بھی چھوڑ دیا۔ لوگوں سے ناراضگی ہے انہیں چھوڑیں۔۔۔۔محفل کو کیوں چھوڑتے ہیں؟؟؟؟؟؟
 
جاسمن

لائبریرین
الف عین،یعقوب آسی۔۔۔۔۔۔۔اساتذہ ہیں۔۔۔۔۔۔خیال ہے کہ انہیں مقابلے میں نہیں رکھنا چاہیے۔
نبیل، ابن سعید،وارث۔۔۔۔۔۔منتظمین ہیں ۔۔۔۔۔انہیں بھی مقابلے میں نہیں رکھنا چاہیے۔
 
ماہی احمد

کچھ اراکین کے لئیے اس بار لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈز ہیں۔۔۔ محفل کی دسویں سالگرہ کو یادگار بنانے کی ایک اور کوشش۔۔۔ چونکہ یہ ایک سرپرائز ہے سب کے لئیے سو ڈسکلوز نہیں کیا جا سکتا :)
 
ویسے ایوارڈ کے حوالے سے ایک مشورہ یہ ہے کہ اس دفعہ اسے سالانہ بنیاد پر نہیں بلکہ دس سال کی کارکردگی کے تحت دیا جائے اور ضروری نہیں کہ درجن بھر ایوارڈ ہوں، گنتی کے دو چار ایوارڈ ہوں تو بھی ٹھیک ہے۔ ویسے یہ فقط ایک مشورہ ہے۔ :) :) :)
 
تلمیذ

کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک!
یہاں تو سال دو سال میں ہی محفل کے اکثربڑے جید ارکان، جن کے پُر مغز مراسلات سے محفل میں رونق رہا کرتی تھی، غائب ہو چکے ہیں۔ اتنے سال کون کسے یاد رکھے گا، صاحب!
 
محفل کسے بھولتی ہے بھلا؟ لوگ اپنی ترجیحات یا دیگر اسباب کے چلتے آتے جاتے رہتے ہیں، لیکن ان کے نقوش محفل کی راہداریوں اور دیواروں پر دائمی طور پر ثبت ہو کر رہ جاتے ہیں۔ وقت کی گرد ان کو دھندلا ضرور کر دیتی ہے کہ یہی عین فطرت ہے، پر وہ نقوش کبھی مٹتے نہیں، بس وہ گرد جھاڑنے کی دیر ہوتی ہے۔ دسویں سالگرہ کی مناسبت سے یہ بات اور بھی موزوں ہے کہ سبھی حاضر و غائب محفلین کو یاد کیا جائے اور ان کی خدمات کو سراہا جائے۔ :) :) :)
 
متفق!
اور ہماری دلی خواہش ہے کہ محل کےیہ سینئر ارکان اپنی روز مرہ مصروفیات میں سے وقت نکال کر اپنے پرانے فورم پر تشریف لاتے رہاکریں۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ویسے ایوارڈ کے حوالے سے ایک مشورہ یہ ہے کہ اس دفعہ اسے سالانہ بنیاد پر نہیں بلکہ دس سال کی کارکردگی کے تحت دیا جائے اور ضروری نہیں کہ درجن بھر ایوارڈ ہوں، گنتی کے دو چار ایوارڈ ہوں تو بھی ٹھیک ہے۔ ویسے یہ فقط ایک مشورہ ہے۔ :) :) :)
محترم جناب بھیا جی! فقط مشورہ اچھا لگا، اب ذرا نامزدگیاں بھی کریں نا دس سال کی بنیاد پر :p ایسے تھوڑی جانے دیں گے:p
 
ماہی احمد

لائبریرین
محفل کسے بھولتی ہے بھلا؟ لوگ اپنی ترجیحات یا دیگر اسباب کے چلتے آتے جاتے رہتے ہیں، لیکن ان کے نقوش محفل کی راہداریوں اور دیواروں پر دائمی طور پر ثبت ہو کر رہ جاتے ہیں۔ وقت کی گرد ان کو دھندلا ضرور کر دیتی ہے کہ یہی عین فطرت ہے، پر وہ نقوش کبھی مٹتے نہیں، بس وہ گرد جھاڑنے کی دیر ہوتی ہے۔ دسویں سالگرہ کی مناسبت سے یہ بات اور بھی موزوں ہے کہ سبھی حاضر و غائب محفلین کو یاد کیا جائے اور ان کی خدمات کو سراہا جائے۔ :) :) :)
بھیا آپ کی بات بالکل درست ہے، میں چاہوں گی اور چاہتی تھی کہ اسی کے تحت چلا جائے، مگر آپ بھی دیکھ رہے ہیں کہ ووٹ دینے والے کتنے اراکین فعال ہیں یہاں۔ کچھ عرصہ گزر جانے کے بعد مجھے علم ہوا کہ کچھ اراکین جو کہ اب فعال نہیں ہیں محفل کے لئیے انہوں کتنا زیادہ کام کیا۔ مجھ جیسے تو بہت کم لوگ ہیں۔ ایسے میں ووٹ ڈالے گاکون؟ مجھے ڈر ہے کہ ایسے میں ان پیارے ناموں کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو جائے۔
 
آخری تدوین:
بھیا آپ کی بات بالکل درست ہے، میں چاہوں گی اور چاہتی تھی کہ اسی کے تحت چلا جائے، مگر آپ بھی دیکھ رہے ہیں کہ ووٹ دینے والے کتنے اراکین فعال ہیں یہاں۔ کچھ عرصہ گزر جانے کے بعد مجھے علم ہوا کہ کچھ اراکین جو کہ اب فعال نہیں ہیں محفل کے لئیے انہوں کتنا زیادہ کام کیا۔ مجھ جیسے تو بہت کم لوگ ہیں۔ ایسے میں ووٹ ڈالے گا؟ مجھے ڈر ہے کہ ایسے میں ان پیارے ناموں کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو جائے۔
اگر ووٹ دینے والوں کا مسئلہ ہے تو اس کا ایک حل یہ ہے کہ ایوارڈ ووٹنگ کے ذریعہ نہ دے کر ایک ایوارڈ ٹیم بنا لیں اور مشاورت سے فیصلہ کر لیں۔ اگر بہت زیادہ ایوارڈ نہ ہوں تو ایسا کرنا کوئی مشکل نہیں کہ دورانیہ دس برسوں پر محیط ہو تو اکثر معاملات میں کوئی مقابلہ ہی نہیں ہوتا۔ :) :) :)
 
خرم انصاری

محفلین
محفل اور محفلین سے زیادہ واسطہ تو نہیں رہا تاہم کبھی کبھی آتے جاتے تانک جھانک کرتے رہتے ہیں اس لیے مجبوری ہے صرف ایک ہی زمرے میں رائے دے پائے ہیں۔
پسندیدہ رکن (مذکر) (فعال)
فاروق احمد بھٹی عبدالقیوم چوہدری

محمد یعقوب آسی وغیرہ اساتذۂ محفل پسندیدہ شخصیات کے زمرے میں سرِ فہرست ہیں لیکن وہی بات کہ اساتذہ کو مقابلے سے باہر رکھنا چاہیے۔ مشورہ: انہیں اعزازی ایوارڈ پیش کیے جانے چاہئے جو پروفائل پکچر کے ساتھ ظاہر بھی ہوں۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
اگر ووٹ دینے والوں کا مسئلہ ہے تو اس کا ایک حل یہ ہے کہ ایوارڈ ووٹنگ کے ذریعہ نہ دے کر ایک ایوارڈ ٹیم بنا لیں اور مشاورت سے فیصلہ کر لیں۔ اگر بہت زیادہ ایوارڈ نہ ہوں تو ایسا کرنا کوئی مشکل نہیں کہ دورانیہ دس برسوں پر محیط ہو تو اکثر معاملات میں کوئی مقابلہ ہی نہیں ہوتا۔ :) :) :)
کیوں نہ ایسا کیا جائے کہ کچھ کیٹگریز پر ایوارڈ ووٹنگ کے ذریعے ہی دیے جائیں، جو کہ سالانہ بنیاد پر پہلے بھی دیے جاتے ہیں۔ کچھ کیٹگریز دس سالہ بنیاد پر سامنے لائی جائیں اور ان کے لئیے ایوارڈ ٹیم سلیکشن کرے؟ :)
 
کوئی حرج نہیں! اگر ایسا کر لیا جائے تو اس سے بہتر کیا ہوگا۔ :) :) :)
 
Top