'محبوب آپ کے قدموں میں؟' ‎پُراسرار دنیا کے اسرار و رموز

نیرنگ خیال

لائبریرین
قیمہ بنوا لائی تھیں اور اسقدر مہنگا کہ یقین نا آنے والا ۔۔۔میاں کو قابو کر نے کے لئے اچھی خاصی خاتون کام دیکھیں بہت سمجھایا یہ بیہودہ باتیں کیوں گناہگار ہوتیں ہیں۔۔ اور پتہ نہیں کس چیز کا قیمہ بنایا ہے اس بد بخت نے ۔۔۔ اُنکو بڑی مشکل سے منوایا کہ اسکو پھنک دیں ۔۔۔یہ ٹھیک ہونگیں تو آپکی دعاؤں اور دواؤں اے ہونگے اس قیمہ سے نہیں😢
آج کل کے شوہروں کو الو کے گوشت سے ہی الو بنایا جا سکتا ہے۔۔۔۔ باقی تمام تر مخلوقات تو انہیں شہر کے قسائی کھلا چکے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ایسی بات نہیں ہے۔۔۔
گندے عمل اور جادو ٹونے کے اثرات زائل کرنے والے اچھے، پاکباز اور متقی لوگ بھی موجود ہیں۔۔۔
ہمارے ابا کے دادا نے کسی سے بہت کچھ سیکھا تھا، پھر ہمارے دادا نے اپنے والد سے سیکھا۔۔۔
پر ہمارے ابا نے چنداں دل چسپی نہ لی۔۔۔
دادا کی نظر کرم ہم پر ہوئی، وہ جہاں جاتے ہمیں اپنے ساتھ رکھتے۔۔۔
ہمارے خاندان میں کوئی ایسا مسئلہ ہوتا تو سب دادا ہی کے پاس آتے تھے۔۔۔
چوں کہ دادا کو فکر معاش نہیں تھی نہ ہی یہ ان کی پیٹ پوجا کا ذریعہ تھا اس لیے ہر وقت ان کے پاس لوگ جمع رہتے تھے۔۔۔
مگر افسوس ہم سے بھی قدر نہ ہوئی، ہم نے دادا کا سارا علم ایک رجسٹر میں لکھ رکھا تھا جو ہماری لاپرواہی کی وجہ سے کھو گیا۔۔۔
اب کئی مواقع پر اس کی اہمیت کا شدت سے احساس ہوتا ہے۔۔۔
کم از کم نظر بد کے اثرات زائل کرنے والی دعا ہی یاد کر لیتے !!!
آخری بات پہ شک ہے :)
 

جاسمن

لائبریرین
کچن میں ناشتہ کروانا پڑا تو بٹھا دیں گے۔

اچھے وقتوں میں لوگ کچن میں چھوٹی چھوٹی چارپائی نما چوکیوں پر ناشتہ کر لیا کرتے تھے۔ :) :)
لکڑی کی چوکیاں/ پھٹیاں ہوتی تھیں اور ہم امی جی کے پاس بیٹھ کے کھانا کھاتے تھے۔ وہیں بنتا رہتا تھا، وہیں کھایا بھی جاتا تھا۔
 
Top