محبت سے لبریز تحریر

نور وجدان

لائبریرین
ہمارا تعلق جو بقا کی وجہ بن چکا ہے لا فانی ہے تم مجھ سے منسوب ہو چکے ہو اور میں تم سے جڑ چکی ہوں ہم نے درد چننا سیکھ لیا ہے یقیناً اب ہم اس پھیلی ہوئی کائنات میں بے ربط کردار بن کر نہیں جیئں گے اس ارض و سماں میں محبت اپنا مقام بنا چکی ہے اور ہم اس کے مرید ہو چکے ہیں یہ بھی تو قربت کا نشہ ہے جس نے ہمیں جکڑ رکھا ہے ہماری روحوں کی تاروں کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھ دیا گیا ہے جو جدائی کے تصور سے تب تک خوف کھاتی رہیں جب تک ہم ایک دوسرے کو کھونے سے خوف زدہ تھے یہ تعلق جو اب ہے یہ جدائی کے خوف سے پرے ہے ہم اس خدشے سے نکل کر ایک نیا جہان تخلق کر چکے ہیں جو ہمارا ہے
ہماری محبت واحد وجہ ہے جو اس خدا کو ماننے پر مجبور کرتی ہے جو شاید کہیں نہیں ہے
جان زوئی۔۔۔♥️
وہ وقت دور نہیں ہے جب ہماری آنکھیں ایک دوسرے کے چہروں سے روشن ہوا کریں گی اور ہم اپنی انگلیوں سے ایک دوسرے کے بال سہلائیں گے محبت ہماری روحوں میں کشید ہو چکی ہو گی اور ہمارے جسموں کے لیے نجات کا واحد راستہ ہماری قربت ہو گی تب لا حاصل لفظ مٹ چکا ہو گا اور پوری کائنات ہماری دسترس میں ہو گی♥️

زوہا علی

 
Top