محاورات کا جدید استعمال

ساقی۔

محفلین
سکول میں تو ہم نکمے ہی تھے پھر بھی استاد در گزر کرتے رہے اور ہم کچی سے پکی اور پکی سے وڈی پکی (دوسری جماعت) اور پھر وہاں سے بھی بازور سوٹی(ہدایت اللہ) بوٹی(نقل) گزرے دنوں کی طرح آگے بڑھتے رہے یہاں تک کہ کچی عمر میں قدم کیا رکھا "کچی بنی "پر قدم رکھ دیا۔اور چھ سال کٹی پتنگوں کی طرح لہراتے رہے، گاتے رہے۔محاورات کا استعمال تب نہیں آیا تو اب کیا آتا۔ محاورات کی وجہ سے ہمارے ساتھ مذاق بہت ہوا تو خیال آیا سیانے کہتے ہیں ہم جو بوتے ہیں اک دن آخر وہی کاٹنا بھی پڑتا ہے۔ تو جو کچھ محاورات نے ہمارے ساتھ کیا وہی ان کے ساتھ ہونے والا ہے۔

کرنا فقط یہ ہے کہ دیئے گئے محاورے پر ایک جملہ "کسنا"ہے اور آنے والے کے لیے ایک محاورہ چھوڑنا ہے ۔

آنکھیں دکھانا
میرے آئی کلینک پہنچنے سے پہلے ،کچھ مریض ڈاکٹر کو آنکھیں دکھا رہے تھے۔

اگلا محاورہ
دانت کھٹے کرنا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے ساقی کو املی کھلا کر اس کے دانت کھٹے کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

آ بیل مجھے مار
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
بل فائٹنگ میں فائٹر سرخ چغہ پہن کر کہتا ہے آ بیل مجھے مار

آنکھوں میں دھول جھونکنا
 
Top