مجھ کو حرف_دعا دیا کس نے

میاں وقاص

محفلین
مجھ کو حرف_دعا دیا کس نے
"سو رہا تھا، جگا دیا کس نے"

وہ جو صحرا کی ریت پر ابھرا
ایک نقشہ مٹا دیا کس نے

دفن سینے کے مقبرہ میں تھا
ہاں، وہ قصہ سنا دیا کس نے

ایک بوڑھا شجر سوالی ہے
زرد پتہ ہلا دیا کس نے

عشق کے شاندار محلوں پر
خوب سکہ جما دیا کس نے

دست_ارمان کو سر_مقتل
آج رنگ_حنا دیا کس نے

تو خدا بن گیا ہے، اس کا ازن
تم کو اے ناخدا ! دیا کس نے

عکس جو مستقل نہیں رہتا
آئنے میں بٹھا دیا کس نے

دیکھتا ہوں میں کاسہء امید
دیکھتا ہوں کہ کیا دیا کس نے

اب تو چہرہ کتاب لگتا ہے
داغ دل کا سجا دیا کس نے

جو صحیفے سے کم نہ تھا شاہین
حرف_پیماں بھلا دیا کس نے

حافظ اقبال شاہین
 
Top