مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، وزیراعظم
ویب ڈیسک جمع۔ء 30 اپريل 2021

2173088-imrankhan-1619772691-254-640x480.jpg

کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں ، وزیراعظم

گلگت بلتستان: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، ماضی میں ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ اسد عمرکوجی بی پیکیچ کے لئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کم پیسے کے باجود اس طرح کا پیکیج بڑاکارنامہ ہے، 15 سال کی عمر میں پہلی بار اسکول ٹرپ کے ساتھ گلگت بلتستان آیا، ہمارے حکمران چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں، ان کو اس علاقے کا پتا ہی نہیں، جی بی کا اصل پوٹینشل سیاحت ہے، قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیسا ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے اچھا علاقہ ہے۔ ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ اسے نظراندازکیا۔ جب جی بی میں سیاحت میں ترقی ہوگی تو ملک کو فائدہ ہوگا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر جنگلات کی دیکھ بھال نہ کی تو کبھی سیاحت کو فروغ نہیں مل سکے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، ماضی میں مجھ سے ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں، ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پراکثرسوچتارہتاہوں، کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں۔ اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسا ملک سے باہربھیجتے ہیں، پیسا چوری کرکے بیرون ملک لے جانے والے دہرا نقصان پہنچاتے ہیں ۔
 
اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
 
Top