مجھے گرافکس ڈیزائن کا پہلا آرڈرکیسے مِلا

میں بہت عرصے سے اپنے یوٹیوب چینل پر طرح طرح کی ویڈیوزبنا کر شئیر کرتا تھا پر کوئی آمدنی نہیں ہورہی تھی پھر ایک دن ایک ویڈیو میں میں نے کسی سے سُنا کہ جب تک آپ کوئی ہنر نہیں سیکھ لیتے جب تک آپ آن لائن کمائی نہیں کرسکتے تو میں نے پہلے سوچا کہ کیا کروں کون سی فیلڈ میں جاوں کون سا کام میرے لئے بہتر ہے یا میں کِس کام میں ایڈجسٹ ہوسکتاہوں تو بہت سارے پریکٹیکل کرنے کے بعد مجھے گرافکس ڈیزائن کا شعبہ پسند آیا کافی عرصے میں میں نے اپنے یوٹیوب چینل پر فوٹو شاپ سے متعلق ویڈیوز کو پوسٹ کرتا رہا ۔ پر کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا ۔ اور مجھے اِس کام میں مزہ نہیں آرہا تھا ۔ پھر ایک دن مجھے اردوفورم پر گرافک ڈیزائن کی لڑی میں فہد بھائی نے سوال پوچھا کہ کیا آپ ایڈوب السٹریٹر پر بھی ٹیوٹوریل بناتے ہیں تو مجھے موٹیویشن ملی اور میں نے اُس دن سے ایڈوب السٹریٹر کو سیکھنا شروع کردیا ۔ میں اِس موضوع پر پچاس ویڈیوز پوسٹ کرچکا تھا تو ایک دن مجھے باہر کے ملک سے ایمیل موصول ہوا کہ ہم آپ کا یوٹیوب چینل روزانہ دیکھتے ہیں اور اِس کو فولو بھی کیا ہوا ہے ہم آپ سے ڈائی کٹ ڈیزائن بنوانا چاہتے ہیں کیا آپ ہمارے لئے کام کریں گے ہم آپ کو ہر ڈیزائن کے حساب سے پیسے دیں گے ۔ اگر آپ رضامند ہیں تو بتادیں۔ مجھے ایمیل دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی تھی کیونکہ یہ پہلا آرڈر تھا میں نے دِل لگا کر کام کیا اور بہت پیسا کمایا یہ پہلا آرڈر مجھے یوٹیوب کے ذریعے سے مِلا تھا ۔
فِلحال میری ارننگ کے یہ تین ذرائع ہیں۔
شٹراسٹاک
یوٹیوب چینل
گرافک ڈیزائن ویب سائٹ
 
آخری تدوین:
Top