مجھے کچھ دوستوں کا قرض چکانا ہے

طالوت

محفلین
مجھے کچھ سروں کی فصل کاٹنی ہے
مجھے کچھ دوستوں کا قرض چکانا ہے
ظلم کے ، جبر کے ، دیس جانا ہے
مجھے کچھ دوستوں کا قرض چکانا ہے

مجھے بے بسی پر بزدلی کا طعنہ نہ دو
مجھے "حقیقت پسندی" کا جھوٹا فسانہ نہ دو
مجھے سسکیوں کو ، آہوں کو ، ہنسی میں بدلنے جانا ہے
مجھے کچھ دوستوں کا قرض چکانا ہے

مری زمیں پر بھی اترا تھا اک مرد آہن
اک معصومہ کی عزت کا چاک ہوا تھا دامن
اسی کی بیٹی کو سنبھالا دینے جانا ہے
مجھے کچھ دوستوں کا قرض چکانا ہے

مرے ہاتھوں میں ہاتھ نہ دو ، مرا ساتھ نہ دو
مری آتش جنوں کو ہی بڑھکنے دو
مجھے اک طفل کو تھپکی دینی ہے ، سلانا ہے
مجھے کچھ دوستوں کا قرض چکانا ہے

وسلام
 
مغزل

محفلین
ارے کیا باات ہے ۔۔ تو یہ جراثیمِ سخن سعودیہ تک سفر کرگئے ۔۔۔
بہت خوب سبحان اللہ ۔۔ اللہ برکتیں عطافرمائے اٰمین ۔
 
مکی

معطل
مجھے سخن فہمی کا دعوی تو نہیں لیکن اگر آپ کا کلام ہے تو بہت اچھا ہے..

حجازی صاحب پائلٹ بھی خوب ہے.. :grin:
 
مغزل

محفلین
میں کبھی شاعر نہ بن سکوں گی:(

’’ شاعر یا تو ہوتا ہے یا نہیں ہوتا ‘‘
شاعر بننا کیا ہے ؟؟ سمجھا دیں !!
ویسے ایک بات پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں‌ آپ میں شعرگوئی کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے ۔۔
بس اظہار کی آنچ کچھ کم ہے ۔۔ بڑھا لیں ۔۔ تو ۔۔ آپ مجھ ایسے کو پیچھے چھوڑ جائیں گی۔۔
خوش رہیں ۔:)
 
مغل ! جیہ کی اس بات پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا ۔۔۔ کیونکہ اگر سبھی با قدر لوگ شاعری کرنے لگے تو ہماری بے ہودگیاں کون پڑھے گا ؟ لیکن آپ آنچ بڑھانے کے مشورے دے رہے ہیں ۔۔ :)
وسلام
 
جیہ

لائبریرین
ماشاّ اللہ ۔ سبحان اللہ کیا کہنے!۔ میں آپ سے ہزاروں میل دور ہوں۔ اور آپ کو پتہ چل گیا کہ مجھے میں شعر گوئی کی صلاحیت موجود ہے۔ شاید آپ طنز فرما رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ :(
 
محسن حجازی

محفلین
ماشاّ اللہ ۔ سبحان اللہ کیا کہنے!۔ میں آپ سے ہزاروں میل دور ہوں۔ اور آپ کو پتہ چل گیا کہ مجھے میں شعر گوئی کی صلاحیت موجود ہے۔ شاید آپ طنز فرما رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ :(

آپ ہزاروں میل دور بیٹھ کر کس طرح کہہ سکتی ہیں کہ مغل صاحب طنز فرما رہے ہیں؟ :grin:
 
طالوت

محفلین
آپ ہزاروں میل دور بیٹھ کر کس طرح کہہ سکتی ہیں کہ مغل صاحب طنز فرما رہے ہیں؟ :grin:

شکر ہے محسن نے بات واضح کر دی ورنہ میں سمجھا یہ شکایت مجھ سے ہے ۔۔۔ ویسے محسن کراچی سوات کا فاصلہ ایک ہزار میل سے کچھ ہی زیادہ ہے ۔۔ ہو سکتا ہے "پورا سگنل پورا پاکستان" کے حساب سے جیہ بی بی کو خبر ہو جاتی ہو ۔۔۔ :)
 
Top