مجھے سرمد و قیسِ بدنام کہتے

دل گرفتہ

محفلین
نقاد و اصلاح کنندگان حضرات سے توجہ کی درخواست

مجھے سرمد و قیسِ بدنام کہتے
جو کہنا تھا ان کو سرِ عام کہتے

بجا تھے جو طعنے تو پھر چھپ چھپا کیوں؟
مجھے کرکے وہ طشت از بام کہتے

مرے خوں کی اپنوں نے لذت نہ پائی
عدو پیتے تو جامِ گلفام کہتے

جو یوسف ہے چن لے گا خود راہ اپنی
رہو اہلِ زر دام پر دام کہتے

ارے شوقِ منزل میں ایک کوہ کیا تھا؟
زمیں چیرنے کا کوئی کام کہتے

اجل تو مری ابتدائے سفر ہے
سبھی ہیں اسے میرا انجام کہتے

چمن میں نہیں جگنؤوں کو بھی فرصت
گزرتے ہیں پنچھی یہ ہر شام کہتے

چمن زور صیاد سے کب لٹا ہے؟
تھے گل ہو کے عالم کو آرام کہتے

علی کچھ حقیقت کی دنیا میں آؤ
کٹی عمر اشعار و اوہام کہتے
 

عظیم

محفلین
مجھے سرمد و قیسِ بدنام کہتے
جو کہنا تھا ان کو سرِ عام کہتے
//یہ شعر درست ہے ۔

بجا تھے جو طعنے تو پھر چھپ چھپا کیوں؟
مجھے کرکے وہ طشت از بام کہتے
//'چھپ چھپا' عجیب لگ رہا ہے، اس کی جگہ 'رازداری' استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
÷÷بجا تھے جو طعنے، تو پھر رازداری؟
اس کے علاوہ 'طشت از بام' آن لائن لغت میں 'طشت ازبام' لکھا ہے، جس کے معنی ظاہر، کھلا ہوا، مشہور، افشائے راز کے درج ہیں، یہ ترکیب یہاں کچھ درست بیٹھتی ہوئی معلوم نہیں ہو رہی ۔

مرے خوں کی اپنوں نے لذت نہ پائی
عدو پیتے تو جامِ گلفام کہتے
// 'عدو' عام بول چال میں نہیں آتا، اس لیے تھوڑا عجیب لگ رہا ہے ۔ شعر درست ہے ، 'جامِ گلفام' کا مجھے علم نہیں ہے کہ یہ درست ترکیب ہے یا نہیں ۔

جو یوسف ہے چن لے گا خود راہ اپنی
رہو اہلِ زر دام پر دام کہتے
// 'دام کہنا' محاورے کے خلاف نہیں ہو جائے گا ؟ 'دام لگانا' درست محاورہ ہونا چاہیے ۔

ارے شوقِ منزل میں ایک کوہ کیا تھا؟
زمیں چیرنے کا کوئی کام کہتے
// 'ایک کوہ' کی جگہ 'اک کوہ' کا محل ہے، عیبِ تنافر بہر حال موجود ہے، لیکن اتنا قبول کر لیا جاتا ہے ۔

اجل تو مری ابتدائے سفر ہے
سبھی ہیں اسے میرا انجام کہتے
// دوسرے مصرع میں 'ہیں' جس جگہ آیا ہے وہاں اچھا نہیں لگ رہا، اس مصرع کو کسی اور طرح کہنے کی کوشش کریں ۔

چمن میں نہیں جگنؤوں کو بھی فرصت
گزرتے ہیں پنچھی یہ ہر شام کہتے
//یہ شعر بھی درست ہے، صرف اس بات کی وضاحت ہونی چاہیے تھی کہ 'اس چمن' یعنی دنیا میں، یا چمن سے مراد باغ وغیرہ ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے مصرع میں بھی 'پنچھی' کی جگہ کسی طرح 'پرندے' استعمال کریں تو خوب رہے گا ۔

چمن زور صیاد سے کب لٹا ہے؟
تھے گل ہو کے عالم کو آرام کہتے
//یہ شعر سمجھ میں نہیں آ سکا ۔

علی کچھ حقیقت کی دنیا میں آؤ
کٹی عمر اشعار و اوہام کہتے
// 'اوہام کہنا' درست معلوم نہیں ہو رہا ۔ شاید 'ابہام' درست رہے گا ۔
 

دل گرفتہ

محفلین
ارے شوقِ منزل میں ایک کوہ کیا تھا؟
زمیں چیرنے کا کوئی کام کہتے
اس میں "ایک" کتابت کی غلطی تھی، درست ہے
"ارے شوقِ منزل میں اک کوہ کیا تھا؟"
 
Top