مجھے دردِ دل کا پتا نہ تھا ۔۔۔۔

ظفری

لائبریرین
[


[ame="http://www.youtube.com/watch?v=B-mkQrDBqoM&feature=related"]http://www.youtube.com/watch?v=B-mkQrDBqoM&feature=related[/ame]


مجھے دردِ دل کا پتا نہ تھا
مجھے آپ کس لیئے مل گئے
میں اکیلے یوں بھی مزے میں تھا
مجھے آپ کس لیئے مل گئے

یونہی اپنے اپنے سفر میں گُم
کہیں دور میں ، کہیں دور تُم
چلے جا رہے تھے جدا جدا
مجھے آپ کس لیئے مل گئے
میں اکیلے یوں بھی مزے میں تھا
مجھے آپ کس لیئے مل گئے

میں غریب ہاتھ بڑھا تو دوں
تمہیں پاسکوں کہ نہ پاسکوں
میری جاں بہت ہے یہ فاصلہ
مجھے آپ کس لیئے مل گئے
میں اکیلے یوں بھی مزے میں تھا
مجھے آپ کس لیئے مل گئے

میں نہ چاند ہوں کسی شام کا
نہ چراغ ہوں کسی بام کا
میں تو راستے کا ہوں ایک دیا
مجھے آپ کس لیئے مل گئے
میں اکیلے یوں بھی مزے میں تھا
مجھے آپ کس ۔۔۔۔۔۔ لیئے مل گئے
;)
 
Top