مجھے انک جیٹ کلر پرنٹر خریدنا ہے.

ساجد

محفلین
دوستو ، میں hp all in one پرنٹر استعمال کر رہا ہوں لیکن اس سے مطمئن نہیں ہوں۔ اس کی وجوہات:
1 : کلرCartridge بہت چھوٹا ہے چند پرنٹس نکالنے کے بعد خالی ہو جاتا ہے۔
2 : کمپنی اس کا ریفل Recommend نہیں کرتی بلکہ خالی ہونے پر نیا خریدنے کا کہتی ہے جس کی مالیت قریب 2000 روپے ہے۔ اگر ریفل کیا بھی جائے تو بہت سی پیچیدگیاں ہو جاتی ہیں۔ مثلاً ائر ٹائٹ ہونے سے کلر برابر نہیں آتے یا پھر دو تین بار کے ریفل کے بعد اس کا ہیڈ خراب ہو جاتا ہے۔
3 : بار بار ریفل کرنے سے وقت کے ضیاع کے علاوہ کپڑوں کے ستیا ناس کا خدشہ بھی رہتا ہے اور پھر بھی اس کا ٹھیک کام کرنا یقینی نہیں ہوتا۔
4 : ایک ہی Cartridge میں Cyan،Magenta اور Yellow کلر ہونے کی وجہ سے رنگ کسی نہ کسی طور مکس اپ ہو جاتے ہیں اور کلر ٹون میں فرق آ جاتا ہے۔
5 : اس کے پرنٹ کرنی کی رفتار کافی سست ہے۔
درج بالا وجوہات کی بنا پر میں ایک ایسا انک جیٹ پرنٹر خریدنا چاہتا ہوں جس میں تمام رنگوں کے Cartridge الگ الگ ہوں اور کافی روشنائی ذخیرہ کرنے کے اہل ہوں۔ یعنی CISS ٹائپ ہو۔
رفتار B/W 30 ppm کے قریب ہو اور کلر میں 25 سے بھی گزارا ہو جائے گا۔
فوٹو پیپر پر بھی اچھا رزلٹ دیتا ہو۔
Widows Xp کے علاوہ Windows 7 کو بھی سپورٹ کرتا ہو۔
سی ڈی پرنٹ اور بلو ٹوتھ پرنٹ کے بغیر بھی چلے گا۔
استعمال :
مجھے اپنے بزنس کے لئے کبھی کبھار انوائسز بنانے کے لئے اسے استعمال کرنا ہے یا پھر کبھی کبھار کوٹیشنز تیار کرنا ہوتی ہیں۔
اپنے موبائل یا ڈیجیٹل کیمرے کی تصاویر کا پرنٹ لینا ہوتا ہے۔
کسی پرنٹنگ کی پروفنگ بنانا ہوتی ہے جس میں کلرز کا درست ہونا بہت ضروری ہے۔
المختصر استعمال میں تسلسل نہیں ہوتا کبھی بہت زیادہ اور کبھی کافی دنوں تک استعمال نہیں ہو گا۔
آپ کے مشوروں اور تجاویز کا منتظر ہوں۔
 

نایاب

لائبریرین
یہ دیکھ لیں ۔ اچھے اور طویل وقت تک ساتھ دینے والے ہیں ۔
Canon PIXMA IP2700
قریب 18 ہزار سے بیس ہزار روپے
پچھلے تین سال سے بچوں کے ہاتھ استعمال ہو رہا ہے اور کبھی پرابلم نہیں ہوئی
یہ نیچے والا بہت مہنگا ہے اس لیئے اسے صرف دیکھا خریدنے کی ہمت نہ ہوئی ۔
Canon PIXMA Pro9000
قریب 50 ہزار روپے
 

علی خان

محفلین
بہت بہت معذرت ساجد بھائی۔ میری ُاُوپر والی پوسٹ آپ خذف کردیں۔ اصل میں وہ پرنٹر EPSON T-50 کے ہے۔

میرا مشورہ EPSON T-50 پرنٹر کا ہی ہے۔ اصل میںEPSON T-50 میں اسطرح کے کارٹیجز استعمال ہوتے ہیں۔ اور اسکے کلر بھی بوتلوں میں ملتے ہیں۔ جسکی پرائس اسکے سائز کے حساب سے کافی کم ہے۔ اور یہاں پر تقریبا تمام کے تمام فوٹو گرافرز اسی پرنٹر کو استعمال کرتے ہیں۔ میں اسکی کچھ تصاویر یہاں پر شامل کرواں رہا ہوں۔ اُمید ہے۔ آپکو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔ اسکی قیمت 17000 سے 19000 ہزار کے درمیان ہے۔

epson-t50-fotografica_MLA-F-3018371157_082012.jpg


201001071407344412.jpg


epson-t50-sistema-tinta-continua-y-drenaje-dvdaltadefinicion_MCO-F-2956243980_072012.jpg


epson-t50-con-sistema-continuo_MLA-F-134859488_7439.jpg

bulk_pigment_ink_for_Epson_stylus_pro.jpg


T2V08bXf0aXXXXXXXX_%2521%2521127859853.jpg
 

ساجد

محفلین
بہت بہت معذرت ساجد بھائی۔ میری ُاُوپر والی پوسٹ آپ خذف کردیں۔ اصل میں وہ پرنٹر EPSON T-50 کے ہے۔

میرا مشورہ EPSON T-50 پرنٹر کا ہی ہے۔ اصل میںEPSON T-50 میں اسطرح کے کارٹیجز استعمال ہوتے ہیں۔ اور اسکے کلر بھی بوتلوں میں ملتے ہیں۔ جسکی پرائس اسکے سائز کے حساب سے کافی کم ہے۔ اور یہاں پر تقریبا تمام کے تمام فوٹو گرافرز اسی پرنٹر کو استعمال کرتے ہیں۔ میں اسکی کچھ تصاویر یہاں پر شامل کرواں رہا ہوں۔ اُمید ہے۔ آپکو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔ اسکی قیمت 17000 سے 19000 ہزار کے درمیان ہے۔

epson-t50-fotografica_MLA-F-3018371157_082012.jpg
اشفاق بھائی کیا یہ پرنٹر All in one ہے؟۔
 

علی خان

محفلین
نہیں ساجد بھائی۔ یہ آل ان ون نہیں ہے۔ اصل میں وہ دوسرا پرنٹر جو اپکے پاس ہے۔ اسکو سکینگ وغیرہ کے لئے استعمال کریں۔ اور اسکو پرنٹر کی جگہ۔ اصل میں آل اِن ون میں اتنی بہترین کوالٹی کی پرنٹرز نہیں آتی ہیں۔ کلر پرنٹگ کے لئے اپکو اس سے بہترین پرنٹر انک جٹ میں ملنا مشکل ہی ہے۔ کیونکہ اس پرنٹر کی خوبی اسکی ہیوی ڈیوٹی اور اچھی کوالٹی کی پرنٹنگ ہے۔ اور اسکے ساتھ ساتھ یہ اکنامکلی بھی بہترین ہے۔ میں پچھلے 3سے 4 سالوں سے اس پرنٹر کو یہاں پر تمام کلر فوٹو گرافروں کی دوکانوں پر دیکھ رہا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے پہلی بار پرنٹر انک جیٹ لیا تھا اس کے بعد ہمیشہ لیزر جیٹ ہی استعمال کرتا ہوں۔ نہ سیاہی خشک ہونے کا ڈر اور نہ ہی ری فل کا کوئی لمبا چوڑا چکر

یہاں اس طرح کے پرنٹر 300 یورو یعنی 30،000 روپے تک کے مل جاتے ہیں۔ یورو سو سے زیادہ کا ہے لیکن یہاں ٹیکس اور وی اے ٹی نکال کر پاکستانی حساب میں یہی ریٹ بنے گا :)
 

پردیسی

محفلین
ساجد بھائی آج کل آپ کو HP کا پرنٹر حفیظ سنٹر یا ہال روڑ سے ارزاں قیمت پر مل جائے گا۔یعنی 1*5 ۔۔جس میں فیکس ،پرنٹر ، فوٹو کاپی کی سہولت ، سکینر ، اور ٹیلی پرنٹر وغیرہ شامل ہیں۔۔قیمت صرف 3500 پاکستانی روپے ،سکہ رائج الوقت ، جس پر ابھی تک قائد اعظم کی تصاویر موجود ہے ۔۔ اگر مشرف یا زرادری کی ہوتی تو شاید یہ 35000 ہزار کا ہوتا۔۔بحرحال یہ تو مذاق کی بات آ گئی۔۔آپ کلر کاپی بازار سے کروائیں اور باقی یہی سستا والا لیں جو تقریبا 5 یا 6 سال آسانی سے چل جائے گا
 
Top