مترجم شیخ ایاز - سامی

عباس آزر

محفلین
سلسلۂ ، لا متنا ہی میں آخر کب وقفہ ہوگا
جینا بھی دکھ، مرنا بھی دکھ ، سکھ جانے کیا ہوگا

آشاؤں کے میلے میں بھی من کے میت اکیلے ہو
اس جیون میں کون اے پریتم تجھ جیسا تنہا ہوگا

پاؤں تلے آ کر کیڑا جب دب جاتا ہے سجنو
اس سنسار میں کوئی مخفی حشر بپا ہوتا ہوگا

جوگی کی پہچان بتاؤں، کان پھٹے لٹ چھٹکے سے
دریا دریا آنکھیں اس کی، من صحرا صحرا ہوگا

رات گئے یہ باہر گونجی کس کی میٹھی میٹھی تان
من مورکھ اٹھ بیٹھ کہ ، در پہ وہ جوگی بابا ہوگا..

مترجم: مرشد ایاز


 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top