متذبذب بنیاد پرست - محسن حامد کا ناول

نبیل

تکنیکی معاون
20070601170313hamid_book203.jpg


کچھ عرصہ قبل محسن حامد کا ناول The Reluctant Fundamentalist پڑھنے کا اتفاق ہوا تھا جو مجھے بہت پسند بھی آیا تھا۔ آج بی بی سی اردو پر اسی ناول کے بارے میں تجزیہ بھی پڑھنے کو ملا۔

اقتباس:

عظیم روسی ناول نگار دوستوئفسکی کے بعد واحد متکلم (فرسٹ پرسن) میں کامیابی سے مکمل کہانی بیان کر دینے کا اعزاز بیسویں صدی کے نصف آخر میں اطالوی مصنف البرتوموراویہ کو حاصل ہوا تھا۔
عالمی ادب کے اِن جِنّات کی محفل میں ایک نوجوان پاکستانی ناول نگار کا نام لینا گستاخی شمار نہ ہو تو کہا جاسکتا ہے کہ محسن حامد نے اپنی نئی کتاب میں بیانئے کی اس صِنف کو ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔

ظاہر ہے کہ صیغہء غائب (تھرڈ پرسن) میں بیانئے کا عمل آسان ہو جاتا ہے۔ کہانی کا راوی جب حاضر و غائب سے واقف ایک ہمہ داں اور عالمِ کُل شخص کی صفات اپنا لیتا ہے تو داستان کے تمام کردار، کہانی کی تمام پرتیں اور ماضی و مستقبل کی تمام تفصیلات اُس پر عیاں ہو جاتی ہیں۔ وہ جس کردار کے باطن میں چاہے جاگُھستا ہے اور وہاں سے اسکے ذاتی خیالات اور اندرونی جذبات کی خبر لاتا ہے۔ کرداروں کی انفرادی سوچ کے علاوہ وہ اُن کے باہمی تعلق پر خود اپنا تبصرہ بھی پیش کر سکتا ہے، گویا کرداروں کی شخصیات اپنی تمام تر نفسیاتی باریکیوں کے ساتھ مصنف کے ہاتھ میں ہوتی ہیں اور وہ بآسانی قارئین کو قصّے کی ہر تفصیل سے آگاہ کر سکتا ہے۔


مزید پڑھیں۔۔
 
Top