ماجد صدیقی کی کتابیں۔ تبصرے تجاویز

الف عین

لائبریرین
ماجد صدیقی مے اپنی کئی کتابوں کو ان پیج فائلیں بھیجی ہیں۔ ان کو تبدیل کر کے تدوین جاری ہے۔ ان مجموعوں کی فہرست یہاں ہی ایک ساتھ دے دیتا ہوں؛
اَکھیاں بیچ الاؤ
آغاز
ہوا کا تخت
آنگن آنگن رات
دِل دِل کرب کمان
غزل سرا
سخناب
تمازتیں
ہوا کا تخت
ماجد نشان
 

الف عین

لائبریرین
دو کتابوں کا نام بھول گیا تھا۔ ایک تو کنورٹ ہی نہیں‌ہوئی تھی۔
سرخ لبوں کی آگ

اور ایک اور کتاب کی فائل ماجد صاحب نے درست نہیں بھیجی ہے۔ اس کتاب کا نام ہے:
شہر پناہ
 

الف عین

لائبریرین
ہما نے اصل کتاب کے تانے بانے میں یہ پیغام پوسٹ کیا تھا، اسے کاپی پیسٹ کر رہا ہوں۔

آداب ؤ تسلیمات!
اعجاز صاحب ! ماجد صدیقی صاحب کا تعلق کہاں سے یہ بتائیں‌گے۔۔ کہیں صوبہ سرحد سے تو نہیں!
ضرور بتایئے گا!
شکریہ!
 

الف عین

لائبریرین
صوعبہ سرحد کا تو علم نہیں۔ موصوف کا تعلق چکوال سے ہے، یہ جس علاقے میں بھی ہو، مجھے اس کا علم نہیں۔ انھوں نے اپنا تعارف اس طرح کیا ہے:
میراپیدائشی نام عاشق حسین سیال ولد محمد خان سیال ھے۔پیدائشی ضلع چکوال ھے۔اور قلمی نام ماجد صدیقی ھے۔یکم جون انیس سو اڑتییس کو ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوا۔پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو میں انیس سو باسٹھ میں ایم اے کیا۔اکتوبرانیس سو چونسٹھ میں فیصل آباد کالج میں لیکچرر متعین ہوا۔ستمبرانیس سو چیاسٹھ میں اٹک اور ستمبر انیس سو سڑسٹھ میں تلھ گنگ تبدیل ہوا۔جہاں سے ستمبر انیس سو تہترمیں گورنمنٹ کالج اصغرمال راولپنڈی تبدیل ھو کے آیا اورستائیس دسمبرانیس سو پچانوے کو اسی کالج سے ریٹایرہوا۔تب سے اب تک پہلے ماھنامھ انتظار نکالتا رہا۔اب دیس سندیس نکال رھا ھوں اور ماجد نشان پبلشرز نامی ایک ادارے کا مالک ہوں۔میری مطبوعھ تصانیف کی کی تعداد پچاس سے زیادہ ھے جو اردو پنجابی اور انگریزی میں ہیں۔اور نثر نظم ھردواصناف میں ھیں۔
 

ہما

محفلین
بُہت شکریہ اعجاز صاحب۔۔۔! معلومات فراہم کرنے کے لئے ۔۔۔غلط تھریڈ میں لکھنے کی معذرت قبول کیجئے !
 
Top