مائیکل جیکسن اسلامی طریقے سے تدفین کے خواہشمند تھے

فخرنوید

محفلین
a_1232.gif


بشکریہ: وائس آف پاکستان
 

dxbgraphics

محفلین
جہاں تک میرا خیال ہے کہ مائیکل جیکسن نے اسلام قبول لر لیا تھا۔ تو تدفین بھی اسلامی طریقے سے ہونی چاہئے
 

عین عین

لائبریرین
جیکسن کا قبول اسلام ؟

جہاں تک میرا خیال ہے کہ مائیکل جیکسن نے اسلام قبول لر لیا تھا۔ تو تدفین بھی اسلامی طریقے سے ہونی چاہئے

یہ ایک غلط رویہ ہے۔ ہم ہر ایک کو مسلمان ظاہر کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ کسی بھی مذہب کے قبول کرنے کے بعد اس کا اعلان کیا جاتا ہے اور اگر مائیکل نے اسلام اپنا لیا تھا تو وہ اعلان کرتا۔ وہ مائل ہوا ہو گا اسلامی تعلیمات کی جانب مگر اس نے دین حق کو نیہں‌ اپنایا تھا۔ کسی کے سامنے اس نے ارادہ ظاہر کیا ہو گا مگر اس بنیاد پر اسے مسلمان نہیں‌کہا جا سکتا ۔ کیوں‌کہ مذہب قبول کرنے کے بعد اسے خود اعلانیہ اقرار کرنا لازمی تھا۔ اس کی تدفین اس کے عقیدے کی بنیاد پر ہو گی اور ہونی چاہیے۔ مائیکل جیسے کروڑوں‌ اربوں‌ لوگ اسلام کا انکار کریں‌ یا قبول کریں دین کی حقانیت پر کوئی فرق نہیں‌ پڑتا ۔ ہمیں‌ ان چھوٹی چھوٹی باتوں‌ سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
 

ابو کاشان

محفلین
مائیکل یا میکائیل مسلمان تھے یا نہیں یہ تو اب اللہ اور بندے کا معاملہ ہو چکا ہے۔ جہاں تک اسلامی تدفین کا معاملہ ہے اس کے لیئے واضح ثبوت کی ضرورت ہے۔ رپورٹ سے تو لگتا ہے کہ ورثاء کو کوئی دلچسپی نہیں کہ دفنایا جائے یا نہیں۔

ویسے عیسائیوں میں بھی دفنایا ہی جاتا ہے نا۔ کچھ فلموں میں دیکھا ہے کہ جلاتے بھی ہیں، جیسے سین کونری کی فلم The First Knight میں پانی میں بہا کر جلاتے ہوئے دکھایا ہے۔
 

عین عین

لائبریرین
جی ہاں‌بالکل بندے اور خدا کا معاملہ ہے۔ مگر واضح‌ ثبوت کیسے ملے گا۔ سیدھی سی بات ہے اسے جب مسلمان کیا گیا ہو گا تو اسے یہ بھی بتایا گیا ہو گا کہ آپ کو اعلان کرنا ہو گا ۔‌ لیکن ہم جانتے ہیں‌کہ اس کی طرف سے ایسی کوئی بات نہیں‌ کی گئی تو صاف سیدھی بات ہے کہ وہ معروف طریقے سے مسلمان نہں‌ ہوا اور ہم اسے غیر مسلم ہی کہیں‌ گے۔ مولوی حضرات نے ہمیں‌ ہر جان دار اور بے جان کو " ہتھیانے‘ کا جو درس دیا ہے سارا بگاڑ اسی کا ہے۔ چاغی کے پہاڑ‌ ہوں‌ تو اسلامی ۔۔۔۔۔ ایٹم بم ہو تو اسلامی بم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مائیکل جیکسن ہو تو بھی یہی رویہ ۔۔۔۔۔۔۔ لیڈی ڈیانا کے لیے بھی کچھ اسی طرح‌ کی بات کی گئی تھی۔ معلوم نہیں‌ ہم کب تبدیل ہوں‌ گے
 
Top