مائیکرو سافٹ کے ڈبل اسکرین فولڈنگ موبائل فون اور ٹیبلیٹ کی رونمائی

جاسم محمد

محفلین
مائیکرو سافٹ کے ڈبل اسکرین فولڈنگ موبائل فون اور ٹیبلیٹ کی رونمائی
ویب ڈیسک اتوار 6 اکتوبر 2019
1832559-microsoftfoldingmobileandtablet-1570372857-202-640x480.jpg

مائیکرو سافٹ نے موبائل فون اور ٹیبلیٹ کی قیمتوں کا ابھی اعلان نہیں کیا (فوٹو : مائیکروسافٹ)


مائیکرو سافٹ نے دو اسکرینز والے فولڈنگ اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کی رونمائی کردی جسے وہ کمپیوٹنگ کی نئی قسم قرار دے رہے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے چیف پراڈکٹ ڈیزائنر پانوس پانے نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو اپنی نئی تخلیق کے بارے میں بتایا کہ مائیکروسافٹ اپنی تخلیقات کو نئی جہت کے ساتھ متعارف کرارہی ہے، ہم نے بہت جلد سرفیس ڈیوائس کا نمونہ پیش کیا ہے اور جلد ہی ڈیولپر یونٹس کو اس کام پر لگا دیں گے۔



مائیکروسافٹ کی دو نئی پروڈکٹس کی نمایاں خصوصیات میں ’دو اسکرینز کی موجودگی، کتابچے جیسا ٹیبلیٹ اور وائر لیس ہیڈ فونز ہیں۔ مائیکرو سافٹ ٹیبلیٹ کی دو اسکرینز ہیں جو درمیان سے فولڈ ہو کر 13 انچ کی ہوجاتی ہیں۔ اسے لیپ ٹاپ کی طرح رکھا جا سکتا ہے لیکن ساتھ میں ایک کی بورڈ لگانا ضروری ہوگا جب کہ نچلی اسکرین کا کچھ حصہ کی بورڈ کے اضافی فیچر دیتا ہے۔ یہ ایپل کی ’ٹچ بار‘ جیسا ہو گا لیکن اس سے کچھ بڑا ہے۔



دوسری طرف مائیکرو سافٹ کے موبائل فون سرفیس ڈیو 8.3 انچ کا اسمارٹ فون ہے اور یہ گوگل کے موبائل آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے کام کرے گا۔ ٹیبلیٹ کی طرح موبائل فون کو بھی درمیان سے فولڈ کیا جا سکتا ہے جس سے دونوں اسکرینز پر الگ الگ کام کرسکتے ہیں۔ تاہم مائیکروسافٹ نے ان دونوں پروڈکٹس کی قیمت نہیں بتائی ہے۔



علاوہ ازیں ایپل اور ایمازون کی طرح مائیکرو سافٹ نے وائر لیس ہیڈ فون بھی متعارف کرائے ہیں، جن کا نام سرفیس ایئر بڈز ہے جس کے لیے 3-ڈی ٹیم نے ہزاروں شکلوں اور سائزوں کے ہیڈ فون بنائے تاکہ انھیں کان سے نکلنے سے روکا جا سکے اور صارفین کی عام شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے ان ہیڈ فونز کو ہزاروں کانوں پر انھیں آزمایا ہے۔ ان کی قیمت 249 ڈالر ہے جو ایمازون کے ایکو بڈز اور ایپل کے ایئر پوڈز سے قدرے مہنگا ہے۔

 
Top