مائیکروسوفٹ وولٹا (Volta) فریم ورک کا اجراء

نبیل

تکنیکی معاون
مائیکروسوفٹ نے گوگل ویب ٹوک کٹ (GWT) کے مقابلے میں ایک ڈاٹ نیٹ پر مبنی ویب اپلیکیشن فریم ورک وولٹا تجرباتی طور پر جاری کیا ہے۔ وولٹا استعمال کرنے کے لیے ویژوئل سٹوڈیو 2008 ضروری ہے۔ ابھی وولٹا تجرباتی مراحل سے گزر رہا ہے اور اسے تکنیکی اعتبار سے کوئی جدت بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ دوسری جانب وولٹا کے اجراء سے مائیکروسوفٹ کے پلیٹ فارم پر ڈیویلپمنٹ کرنے والے کچھ مخمصے میں مبتلا ہو سکتے ہیں کیونکہ مائیکروسوفٹ نے سلورلائٹ ویب اپلیکیشن مڈل وئیر کے طور پر ہی ریلیز کیا تھا۔ اب ڈیویلوپر کے لیے سلورلائٹ کے مقام کا تعین کرنا قدرے مشکل ہو سکتا ہے۔

روابط:
Microsoft creates GWT clone
Microsoft delivers test build of its ‘Volta’ cloud-programming toolset
Microsoft Volta technology preview
 
Top